کتاب باب آیت
1 2 3
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15

طِطُس 2

 2

 صحیح تعلیم:

  1 تُو اے طِطُسؔ! اِنہیں وہ باتیں سِکھا جو صحیح تعلیم کے مطابق ہیں۔  2 بز ُرگ مردوں کو سکھا کہ پرہیزگار اور سنجیدہ ہوں۔ سمجھداری سے قابلِ عزت زندگی گزاریں۔ اپنے ایمان میں مضبوط اور محبت اور صبر سے کام لینے والے ہوں۔  3 اِسی طرح بُوڑھی عورتوں کو بتا کہ اُن کا چال چلن مُقدسوں جیسا ہو۔ جُھوٹی باتیں پھیلانے اور مے پینے کی عادی نہ ہوںبلکہ اچھی باتیں سِکھانے والی ہوں۔  4 اور جوان عورتوں کو سکھاکہ اپنے شوہروں اور بچوں سے پیار کریں۔  5 اور دانائی سے پاکیزگی کے ساتھ رہیں اپنے اپنے گھروں کا بہتر انتظام کریں۔ اوراپنے اپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔

  6 جوان آدمیوں کی حوصلہ افزائی کرکہ پرہیزگاری سے زندگی گزاریں۔  7 تُو خُودسب باتوں میں اپنے آپ کو اُن کے لیے اچھے کاموں کا نمونہ بنا۔ تیری تعلیم کی سنجیدگی اور سچائی ہر طرح سے ظاہر ہو۔  8 اور تیرا کلام ایسی صفائی اور درُستگی کے ساتھ ہو کہ کوئی ملامت نہ کرنے پائے اور ہمارے مخالف ہم پر الزام لگانے کے لائق کوئی بُرائی نہ پا کرشرمندہ ہوں۔

  9 نوکروں کو نصیحت کرکہ اپنے مالکوں کی ہر طرح سے تابعداری کریں۔ اُنہیں خُوش رکھیں اور کسی بات سے انکار نہ کریں۔  10 اُن کے مال کی چوری نہ کریںبلکہ اپنے اچھے کاموں سے اپنا بھروسا قائم کریںتاکہ ہمارے مُنجّی خُدا کی تعلیم کی ستائش ہو۔

  11 کیونکہ خُدا کا وہ فضل سب لوگوں کی نجات کے لئے ظاہر ہو ا ہے۔  12 وہی فضل جوہمیں بے دین زندگی اور بُری خُواہشوں سے دُور رہنا سِکھاتا ہے تاکہ ہم اِس بُرے جہان میں دانائی اور راستبازی سے خُدا کے ساتھ وفادار زندگی گُزاریں۔  13 اور اُس مبارک اُمید کے منتظررہیں جب ایک دن ہمارا خُدا اور مُنجّی یسوعؔ مسیح بڑے جلال کے ساتھ ظاہر ہو گا۔  14 جس نے ہمیں ہرطرح کے گناہ سے چھڑانے اور پاک کرنے کے لیے صلیب پر اپنی جان فدیے کے طورپردی تاکہ ہم اُس کے خاص لوگ بن کر نیک کاموںمیں مشغول رہیں۔

  15 پورے اِختیار سے اِن باتوں کو سِکھا۔ نصیحت کر اور ضرورت کرنے پر ملامت بھی کر۔ کسی کو موقع نہ دے کہ کوئی تیری بھی ملامت کرے۔