کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

رومیوں 5

 5

 خُدا کے ساتھ صُلح:

  1 اب جبکہ ہم ایمان سے راستباز ٹھہرے ہیں تو خُداوندیسُوع ؔمسیِح کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ صُلح رکھیں۔

  2 اُس پر ایمان کے وسیلے ہمیں خُدا کے نزدیک اُس فضل تک رسا ئی ملی ہے جہاں ہم کھڑے ہیں۔ اور ہمیں اُس اُمید پر فخر ہے جس میں ہم خُدا کے جلال میں شریک ہوں گے۔  3 اتنا ہی نہیں بلکہ ہم مصیبتوں میں بھی خُوشی مناتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ مصیبت سے صبر پیدا ہوتا ہے۔  4 صبر سے کردار کی پختگی اور پختگی سے اُمید پیدا ہوتی ہے۔  5 اوراُمید مایوس نہیں ہونے دیتی کیونکہ رُوح القُدس جو ہمیں بخشا گیا وہ ہمارے دلوں کو خُدا کی محبت سے بھرتا ہے۔  6 کیونکہ جب ہم بالکُل بے بس تھے تو عَین وقت پر مسیِح ہم بے دینوں کی خاطر مُؤا۔  7 شاید کی کوئی کسی راستباز کے لیے جان دینے کو تیار ہو اور ممکن ہے کسی بُہت ہی نیک آدمی کے لیے کوئی اپنی جان دینے کی جرأت کرے۔  8 مگر خُدانے ہمارے واسطے اپنی محبت کا ثبوت اِس طرح دیا کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسیِح ہماری خاطر مُؤا۔  9 پس ہم جو مسیِح کے خُون کے باعث راستباز ٹھہرے ہیںتووہ ہمیں خُدا کے غضب سے ضرور ہی بچائے گا۔  10 ہم جو خُدا کے دُشمن تھے مسیِح کی موت کے وسیلے ہماری خُدا سے صُلح ہوئی تو یقینا صُلح ہونے کے بعدتو اُس کے بیٹے کی زندگی کے وسیلے نجات پائیں گے۔  11 اور صرف یہ ہی نہیں خُداوند یسُوع ؔ مسیح کے وسیلے خُدا کے ساتھ اِس نئے اورخُوبصورت تعلق پر فخر بھی کرتے ہیں۔

 پہلا اور دُوسرا آدمؔ:

  12 جب آدم ؔکے ذریعے گُناہ دُنیا میں آیا اور اِس گُناہ سے موت آئی اور یوں موت سب آدمیوںمیں پھیل گئی کیونکہ سب نے گُناہ کیاتھا۔  13 بے شک لوگ شریعت کے دئیے جانے سے پہلے بھی گُناہ کرتے تھے مگر شریعت کے نہ ہونے کی وجہ اِن گُناہوں کو حساب میں نہیںلایا گیا۔  14 تو بھی آدم ؔسے لے کرمُوسیٰ ؔتک سب نے موت کا مزا چکھا۔ اُنہوں نے بھی جنہوں نے آدم کی طرح خُدا کے حکم کو نہیں توڑاتھا۔ پہلا آدمؔ آنے والے آدمؔ یعنی مسیِح کاتھا۔  15 مگر خُدا کی بخشش کا حال آدم ؔکے گُناہ سے مختلف ہے۔ ایک شخص آدم ؔکے گُناہ سے بُہت سے آدمی مر گئے توخُدا کا فضل گناہوں کی بخشش کے لیے ایک آدمی یعنی یسُوعؔ مسیِح کے ذریعے بُہت سے آدمیوں پر ضرور ہی کثرت سے ہو ا۔  16 خُدا کی بخشش جو فضل کی بدولت ہے، اُس کا انجام ایک آدمی کے گناہ کے انجام سے مختلف ہے۔ آدم ؔکے ایک گُناہ کا نتیجہ سزا کا حُکم ہے۔ مگر خُدا کی بخشش کا نتیجہ یہ ہے کہ بُہت سے گُناہوں میں خُدا کے نزدیک راستبازٹھہریں۔  17 جب ایک آدمی کے گُناہ کے باعث موت نے ا ُس ایک آدمی کے ذریعے سب پربادشاہی کی تو ایک آدمی یعنی یسُوع ؔمسیِح کے ذریعے اُن سب پرخُدا کا فضل اُس راستبازی کی بخشش کے لیے کتنا عظیم ہے جو اِسے حاصل کرتے اور گُناہ اور موت پر فتح پاتے ہیں۔  18 پس جس طرح آدم ؔکے ایک گُناہ کے باعث سب انسان مُجرم ٹھہرے ویسے ہی مسیِح کے ایک راستی کے کام سے سب انسان خُدا کے نزدیک راست باز ٹھہرتے اورنئی زندگی پاتے ہیں۔  19 کیونکہ جس طرح ایک شخص کی نافرمانی سے بُہت سے لوگ گُنہگار ٹھہرے اُسی طرح ایک کی فرمانبرداری سے بُہت سے لوگ راستباز ٹھہریں گے۔  20 شریعت کے آنے سے خُدا نے جتا دیا کہ انسان کس قدر گُنہگار ہے مگر جہاںگُناہ زیادہ ہوا فضل اُس سے بھی بُہت زیادہ ہوا۔  21 جس طرح گُناہ نے موت کے ذریعے بادشاہی کی اُسی طرح اَب فضل جو خُداوند یسُوع مسیِح کے وسیلے سے ہے راستبازی اور ہمیشہ کی زندگی کے لیے بادشاہی کرتا ہے۔