کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14

رومیوں 13

 13

 حکومتوں کی تابعداری:

  1 ہر شخص حکومتی اختیارات کے تابع رہے کیونکہ سب حکومتیں اور اختیارات خُدا کی طرف سے ہیں۔  2 لہٰذا حکومتوں یا اختیارات کی مخالفت کرنا خُدا کی مخالفت کرنا ہے ایسوں کو سزا ملے گی۔  3 اچھا کام کرنے والے حکومتوں سے خُوف زدہ نہیں ہوتے بلکہ وہی جو غلط کام کرتے ہیں۔ بے خوف رہنا چاہتا ہے؟ تو اچھے کام کر۔ تو حاکم کی طرف سے تیری تعریف کی جائے گی۔  4 حاکم خُدا کی طرف سے ہماری بہتری کے لیے مقرر ہوئے ہیں۔ اگر تو بدی کرے تو اُس کے پاس اختیار ہے کہ تُجھے سزا دے اِس لیے اُس سے ڈر۔ وہ خُدا کاخادم ہے کہ بُرے کام کرنے والوں کو سزا دے۔  5 اِس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اُن کے تابعِ رہیں نہ صرف اُن کے ڈر سے بلکہ ہمارا ضمیر بھی یہی کہتا ہے۔  6 اِسی لیے تُم حکومت کو ٹیکس بھی ادا کرتے ہو کیونکہ خُدا کے خادم ہوتے ہوئے وہ تُمہاری خدمت میں لگے رہتے ہیں  7 ہر کسی کا حق ادا کرو۔ حکومت کے ٹیکس ادا کرو۔ کسٹم ڈیوٹی ادا کرو۔ جس کا ڈر ماننا چاہیے اُن سے ڈرو۔ جن کا احترام کرنا چاہیے اُن کا احترام کرو۔

 محبت کی شریعت:

  8 آپس کی محبت کے علاوہ اور کسی چیز کے قرض دار نہ رہوکیونکہ جو دُوسروں سے محبت رکھتا ہے شریعت کو پُورا کرتا ہے۔  9 شریعت کا یہ حُکم کہ زنانہ کر۔ خُون نہ کر۔ چوری نہ کر۔ لالچ نہ کر۔ اِن جیسے دُوسرے ا حکام۔ اِن کی بُنیاد ایک ہی حُکم میںہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت کر۔  10 محبت اپنے پڑوسی سے بدی نہیں کرتی۔ محبت سے ہی شریعت پُوری ہوتی ہے۔

  11 اَب یہ بُہت ضروری ہے کہ غفلت کو چھوڑیںکیونکہ وہ وقت گُزرگیا جس وقت ہم نے نجات پائی تھی۔ اب ہماری نجات کا وقت نزدیک آگیا ہے۔  12 بدی کی رات گُزر گئی۔ اَب دن نکلنے والاہے۔ اِس لیے تاریکی کے کام جیسے نشے بازی اور حرامکاری چھوڑکر روشنی کے ہتھیار باندھ لو۔  13 جیسا دن میں چلنے کا دستور ہے۔ شایستگی سے چلو۔ ناچ رنگ اور نشے بازی سے نہیں۔ نہ زناکاری اور شہوت پرستی سے اور نہ جھگڑے اور حسد سے۔  14 بلکہ خُداوند یسُوعؔ کو پہن لو اور جسم کی خواہشوں کو پورا کرنے کے مُنصوبے نہ بناؤ۔