کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

مُکاشفہ 8

 8

 ساتویں مہر اور سُنہرا بخوُردان:

  1 جب برّے نے ساتویں مُہر توڑی تُو آسمان پر آدھے گھنٹے تک خاموشی چھائی رہی۔  2 پھر میں نے دیکھا کہ سات فرشتے جو خُدا کے سامنے کھڑے ہیں اُن کو سات نرسنگے دیے گئے۔

  3 پھر ایک اور فرشتہ سونے کا بخُوردان لیے ہوا آیااور قُربان گاہ کے پاس کھڑا ہو گیا۔ اُسے بُہت سا عُود دیا گیا تاکہ اُسے مُقدسوں کی دُعاؤں کے ساتھ ملا کر تخت کے سامنے سونے کی قُربان گاہ پر چڑھائے۔  4 اُس عُودکا دھُواں مُقدسوںکی دُعاؤں کے ساتھ اُس فرشتے کے ہاتھ سے خُداکے حضور میں پہنچا۔  5 تب اُس فرشتے نے بخُور دان کو قربان گاہ کی آگ سے بھر کر اُسے زمین پر گرا دیا۔ تب گرج دار آوازیں اور چمکدار بجلیاں پیدا ہوئیں او رخوفناک بھُونچال آیا۔

 سات نرسنگے:

  6 تب وہ ساتوں فرشتے جن کے پاس نرسنگے تھے، اُن کوپھُونکنے کے لیے تیار ہوگئے۔

  7 جب پہلے فرشتے نے نرسنگے بجایاتو خُون آلوداَولے آگ کے ساتھ زمین پر برسے جس سے زمین کا تیسرا حِصّہ، درختوں کا تیسرا حِصّہ اور ساری گھاس جل گئی۔

  8 جب دُوسرے فرشتے نے نرسنگے پھُونکا تُو آگ سے جلتا ہوا ایک بڑاپہاڑ سمندر میں گرایا گیا جس سے سمندر کے پانی کا تیسرا حصّہ خُون میں بدل گیا۔  9 اور سمندر کے جانوروں کا تیسرا حصّہ ہلاک ہو گیا اور سمندری جہازوں کا تیسرا حِصّہ غرق ہو گیا۔

  10 جب تیسرے فرشتے نے نرسنگے پھُونکاتو آسمان سے ایک بڑاستارہ ٹوٹ کر جلتی ہوئی مشعل کی طرح دریاؤں اورپانی کے چشموں کے تیسرے حِصّے پر گرا۔  11 اِس ستارے کا نام کڑواہٹ تھا اِس نے پانی کے تیسرے حِصّے کو کڑوا کر دیااور جتنوں نے اِس کڑوے پانی کو پیاوہ مر گئے۔

  12 جب چوتھے فرشتے نے نرسنگے پھُونکا تُو سُورج، چاند اور ستاروں کو نقصان پہنچا اور اُن کا تیسراحِصّہ تاریک ہو گیا اور دن کا تیسر حِصّہ اور رات کا تیسراحِصّہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

  13 پھر میںنے ایک بڑے عقاب کو آسمان پر اُڑتے ہوئے دیکھا جو بڑی آواز میں یہ کہہ رہا تھا، اُن تین نرسنگوں کی وجہ سے جو ابھی پھُونکے نہیں گئے، زمین پر رہنے والوں پرافسوس، افسوس، افسوس۔