کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11

مُکاشفہ 4

 4

 آسمان پر خُدا کی پرستش:

  1 اِس کے بعد میں نے آسمان کی طرف نظر کی تُو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک دروازہ آسمان میں کُھلا ہے۔ میںنے و ہی نرسنگے کی سی آواز پھر سُنی جس نے مُجھ سے پہلے باتیں کی تھیں۔ اُسی نے مُجھ سے کہاتھا کہ، ”یہاں اُوپر آ جا۔ میں تُجھے وہ باتیں دِکھاؤں گا جن کابعد میںہونا ضروری ہے۔  2 اورمیں فوراً رُوح میں آ گیا اور ایک تخت کو آسمان پر لگے دیکھا جس پر کوئی بیٹھا ہوا ہے۔  3 اور جو تخت پر بیٹھا ہے وہ قیمتی پتھر کی طرح چمکدارہے، جیسے سنگِ یشب اور عقیُِق۔ اور تخت کے گرداگرد ایک دَھنک تھی جس کی روشنی زمُرد کی طرح ہے۔  4 تخت کے گرداگرد چوبیس اور تخت لگے ہوئے ہیں جن پر چوبیس بُزُرگ سفید لباس پہنے ہوئے بیٹھے ہیںاور اُن کے سروں پر سونے کے تاج ہیں۔  5 اُس تخت میں سے بجلیوں کی چمک اور بادلوں کی گرج کی آوازیں نکلتی ہیں اور تخت کے سامنے سات مشعلیں جل رہی ہیں۔ یہ خُداوند کی سات رُوحیں ہیں۔  6 تخت کے سامنے شیشے کا چمکتا ہوا سمندر ہے جو انتہائی صاف و شفاف ہے۔ اُس کے درمیان میں تخت کے اِرد گردچار جان دار ہیں جن کے آگے پیچھے آنکھیں ہی آنکھیں ہیں۔  7 پہلا جاندار شیر ببر جیساہے۔ دُوسرا بیل جیسا۔ تیسرے کا چہرہ انسان جیسا ہے اور چوتھا اُڑتے ہوئے عقاب جیساہے۔  8 اُن چاروںجانداروں کے ہر ایک کے چھ چھ پرَ ہیںاور اُن کے چاروں طرف آنکھیں ہی آنکھیں ہیں۔ اور وہ دن رات آرام کیے بغیر یہ کہتے رہتے ہیں، ”قُدوُس، قُدوُس، قُدوُس۔ خُداوند خُدا قادرِمُطلق جو تھا جو ہے اور جو آنے والا ہے۔“  9 اور جب وہ چاروں جاندار اُس کی جو تخت پر بیٹھا ہے، تمجِید اور عزِت اور شُکرگُزاری کرتے ہیں۔  10 تَوچوبیس بُزُرگ اُس کے سامنے جو تخت پر بیٹھا ہے اورہمیشہ ہمیشہ زندہ رہے گا، گرکر سجدہ کرتے ہیںاور اپنے تاج اُتار کراُس کے تخت کے سامنے رکھتے ہیںاور یہ کہتے ہیں:

  11 اَے ہمارے خُداوند اور خُدا تُو ہی تمجیداور عزت اور قدرت کے لائق ہے

 کیونکہ تُو ہی نے سب چیزیں پیدا کیں اور

 وہ تیری ہی مرضی سے تھِیں اور پیدا ہوئیں۔