کتاب باب آیت

مُکاشفہ 3

 3

 سردیسؔ کی کلیسیا کے نام:

  1  سِردیسؔکی کلیسیاکے فرشتے کویہ لکھ:

  جس کے پاس خُدا کی سات رُوحیںاور سات ستارے ہیں وہ کہتا ہے کہ میں تیرے کاموں کو جانتا ہوں تُو زندہ تو کہلاتا ہے لیکن ہے مُردہ۔   2  جاگ! اور جو کچھ بھی بچ گیا ہے اُسے مضبوط کرکیونکہ میں نے تیرے کاموں کو خُدا کی نظر میں مکمل نہیں پایا۔   3  اُس تعلیم کو جو تُو نے سُنی اور جس پر تُو ایمان لایا، اُس پر غور کر کے قائم رہ اور اگر تُوجاگتا نہ ہو گا تو میںچورکر طرح آ جاؤں گا اور تُجھے ہر گز خبر نہ ہو گی کہ کب تُجھ پر آ پڑوں گا۔   4  تَو بھی تُمہارے درمیان کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے لباس کو ناپاک نہیں کیا۔ وہ سفید پوشاک پہن کر میرے ساتھ سیر کریں گے کیونکہ وہ اِس لائق ہیں۔   5  جو غالب آئے اُس کو سفید لباس پہننے کو ملے گا اور میں اُن کا نام حیات کی کتاب میں سے ہرگز نہیں کاٹوں گا بلکہ اپنے باپ اور اُس کے فرشتوں کے سامنے اُن کا اقرار کروں گا۔   6  جس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلیسیا سے کیا فرماتا ہے۔“

 فِلدِلفیہؔکی کلیسیا کے نام:

  7  فِلدِلفیہؔ کے فرشتے کویہ لکھ:

  وہ جو قدُوس اور سچا ہے اور جس کے پاس داؤدؔ کی چابی ہے۔ جو دروازہ وہ کھولتا ہے اُسے کوئی بند نہیں کر سکتا جسے وہ بند کرتا ہے اُسے کوئی کھول نہیں سکتا۔   8  میں تیرے سب کاموں سے واقف ہوں۔ میں نے تیرے سامنے ایک دروازہ کھول رکھا ہے جسے کوئی بند نہیں کر سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ تُجھ میں تھوڑا سا زور تو ہے اور میرے کلام پر عمل کیاہے اور میرا انکار نہیں کیا۔   9  میں اُن کو جو شیطان کی جماعت سے ہیں مگراپنے آپ کو یہودی کہتے ہیںاورجو ہیں نہیں، تیرے قدموں میں لاؤں گا کہ تُجھے سجدہ کریں۔ یوں وہ جانیں گے کہ مُجھے تُجھ سے محبت ہے۔   10  کیونکہ تُو نے صبر سے برداشت کرتے ہوئے میرے حُکم کومانا ہے۔ میں بھی مصیبت کی اُس گھڑی میں جو ساری زمین کے رہنے والوں پر آنے والی ہے تیری حفاظت کروں گا۔   11  میں جلد آ رہا ہوں جو کچھ تیرے پاس ہے اُسے مضبوطی سے پکڑے رکھ۔ کوئی تیرا تاج تُجھ سے چھین نہ لے۔   12  جو غالب آئے گا وہ میرے خُدا کے گھر میں ستون کی مانند ہو گا اور وہ کبھی وہاں سے نکالانہ جائے گا۔ میں اُس پر اپنے خُدا کا نا م لکھوں گا اور اپنے خُدا کے شہر نئے یروشلیمؔ کانام جو آسمان سے اُترنے والا ہے اور اپنا نیا نام اُس پر لکھوں گا۔   13  جس کے کان ہوں وہ سُنے رُوح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔“

 لوَدیِکیہؔ کی کلیسیا کے نام:

  14  لوَدیِکیہؔ کے فرشتے کو یہ لکھ:

  جو آمین، وفادار اور سچاگواہ ہے۔ جو خُدا کی تخلیق کوشروع کرنے والاہے یہ فرماتا ہے۔   15  میں تیرے کاموں کو جانتا ہوں اور یہ کہ نہ تُو سرد ہے نہ گرم ہے کتنا اچھا ہوتا کہ یا تو تُو سرد ہوتا یا گر م ہوتا۔   16  مگر نہ تو تُو گرم ہے نہ سردہے بلکہ نیم گرم ہے اِس لیے میں تُجھے اپنے مُنہ سے نکال پھینکنے کو ہوں۔   17  تُو کہتا ہے کہ میں امیرہوں اور میرے پاس ضرورت کی ہر چیزموجود ہے اور مُجھے کچھ کمی نہیں۔ مگر تُجھے اِس بات کا احساس نہیں کہ تُو بدقسمت، قابلِ رحم، غریب، اندھا اور ننگا ہے۔   18  میں تُجھے ایک مشورہ دیتا ہوں تُو مُجھ سے آگ میں تایا ہوا سونا خرید لے تاکہ دولت مند ہو جائے اور پہننے کے لیے سفید لباس لے لے تاکہ ننگے پن کر شرمندگی سے بچ جائے اور آنکھوں کے لیے سُرمہ لے لے تاکہ تُو دیکھ سکے۔   19  میں جن سے محبت کرتا ہوں تنبیہ کے ساتھ اُن کی تربیت بھی کرتا ہوں۔ اِس لیے دل سے مضبوط اِرادہ کے ساتھ توبہ کر۔   20  دیکھ! میں دروازے پر کھڑا کھٹکھٹا رہا ہوں اگر تُومیری آواز سُن کر دروازہ کھولے تُو میں اندر آکر تیرے ساتھ مل کر کھانا کھاؤں گا۔   21  جوغالب آئے گاوہ میرے ساتھ میرے تخت پر بیٹھے گا جیسے میں غالب آ کر اپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔   22  جس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔“