کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

مُکاشفہ 12

 12

 عورت اور اَژدہا:

  1 پھر میں نے آسمان پر ایک عظیم نشان ظاہر ہوتے ہوئے دیکھا۔ ایک عورت جس نے سُورج کو پہن رکھا تھا اور چاند اُس کے پاؤں کے نیچے تھا اور اُس کے سر پر بارہ ستاروں کا تاج تھا۔  2 وہ حاملہ تھی اور بچہ جننے کے دَرد میں مبتلاہونے کے سبب سے چِلّا رہی تھی۔  3 پھر میں نے آسمان پر ایک اور نشان دیکھا۔ ایک بُہت بڑا لال اَژدھا جس کے سات سر اور د س سِینگ تھے اور اُس کے سروں پر سات تاج تھے۔  4 اُس نے اپنی دُم سے آسمان کے ایک تہائی ستارے کھینچ کر زمین پر گرا دئیے۔ اور وہ اَژدھا اُس عورت کے سامنے جا کھڑا ہوا جو بچّہ جننے کو تھی تاکہ جب وہ بچہّ جنے تو وہ اُسے نگل جائے۔  5 جب اُس کے لڑکاپیدا ہوا جوسب قوموں پر لوہے کے عصا سے حکومت کر ے گا تو اُس کو فوراًاُٹھا کر خُدا کے تخت کے پاس پہنچا دیا گیا۔  6 اور یہ عورت ویران علاقے میں بھاگ گئی وہاں خُدا نے اُس کی دیکھ بھال کے لیے ایک جگہ تیار کر رکھی تھی جہاں وہ بارہ سو سا ٹھ دِن تک رہے۔

  7 تب میکائیل ؔ اور اُس کے فرشتے اَژدھا اور اُس کے فرشتوں سے لڑنے نکلے اور آسمان پر لڑائی ہوئی۔

  8 مگر اَژدھا اور اُس کے فرشتے اُن پر غالب نہ آئے۔ اِس کے بعد آسمان پر اُن کے لیے جگہ نہ رہی۔

  9 تب وہ بڑا اَژدھا، پرانا سانپ جو ابلیس اور شیطان کہلاتا ہے اپنے فرشتوں سمیت آسمان پر سے گرا دیا گیا۔

  10 تب میں نے آسمان پر ایک اُونچی آواز کو یہ کہتے سُنا کہ:

 ”اَب ہمارے خُدا کی نجات، قدرت اور بادشاہی اوراُس کے مسیِح کا اِختیار قائم ہو گیا۔ کیونکہ ہمارے

 بھائیوں پر دِن رات خُدا کے حضور الزام لگانے والانیچے پھینک دیا گیا۔

  11 ”وہ برّے کے خُون کے وسیلے اور اپنی گواہی کی بدولت اُس پر غالب آئے اُنہوں نے اپنی جان کو زیادہ عزیز نہ رکھابلکہ اپنی جان دینے کے لیے تیار تھے۔

  12 اِس لیے اَے آسمانو! اور آسمانوں پر رہنے والو! خُوشی مناؤ۔ اَے زمین اور سمندر کے رہنے والوتُم پر افسوس! کیونکہ ابلیس تُمہارے پاس نیچے گرایا گیا ہے اور وہ بڑے قہر سے بھرا ہوا ہے اِس لیے کہ اُسے پتہ ہے کہ اُس کا وقت نزدیک آگیا ہے۔

  13 جب ابلیس نے دیکھا کہ اُسے زمین پر گرا دیا گیا ہے تُو اُس نے اُس عورت کو ستایا جس نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔  14 پر اُس عورت کو ایک بڑے عقاب کے پر دئیے گئے تاکہ وہ اُ ڑ کر بیابان میں اُس جگہ چلی جائے جو اُس کے لیے تیار کی گئی تھی جہاں وہ اَژدھا سے بارہ سو ساٹھ دِن تک محفوظ رہے۔  15 مگر اَژدھا نے اُس کے پیچھے اپنے مُنہ سے پانی کا سیلاب جاری کر کے اُسے ڈبونا چاہا۔  16 مگر زمین نے اُس عورت کی مدد کی اور اپنا مُنہ کھول کر اُس سارے سیلاب کے پانی کو پی گئی جو اَژدھا نے اپنے مُنہ سے نکالا تھا۔

  17 تب اَژدھا جسے عورت پر غُصّہ تھا اُس کے باقی بچوں سے جو خُدا کا حُکم ماننے اور یسُوعؔ مسیِح کی گواہی دینے پر قائم تھے، لڑنے لگا۔  18 اور وہ سمندر کی ریت پر جا کھڑا ہوا۔