کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11

مُکاشفہ 10

 10

 ایک چھوٹا کھُلا ہوا طُومار:

  1 تب میں نے آسمان سے ایک زورآور فرشتے کو اُترتے ہوئے دیکھا جو بادل سے گھِراہوا تھااور اُس کے سر پر قوسِ قزح تھی۔ اُس کا چہرہ سُورج کی طرح روشن اور اُس کے پاؤں آگ کے ستون جیسے تھے۔

  2 اُس کے ہاتھ میں ایک کھُلا ہوا چھوٹا طُومار تھا۔ اُس نے اپنا ایک پاؤں سمندر اور دُوسرا پاؤں زمین پررکھا۔  3 وہ شیر ببّر کی طرح زوردار گرج کے ساتھ چِلّایا اُس کے چِلّانے سے سات گرج دار آوازیں سُنائی دیں۔  4 جب میں اُن باتوں کو جو سات گرجوں نے کہیں، لکھنے لگا تو مُجھے آسمان سے یہ آواز سُنائی دی کہ جو کچھ تُو نے سُنا ہے اُسے مت لکھ، بلکہ پوشیدہ رکھ۔

  5 تب میں نے اُس فرشتے کو جو سمندر اور زمین پر کھڑا تھادیکھاکہ اُس نے اپنا دایاں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا۔  6 اور ہمیشہ ہمیشہ تک زندہ رہنے والے خالق کی جو آسمان اور اُس کے اندر اور زمین اور اُس پر کی سب چیزوں کا پیدا کرنے والاہے قسم کھائی اور کہا کہ اب اور دیر نہ ہو گی۔  7 جب ساتواں فرشتہ اپنا نرسنگا پھُونکے گا تُو خُدا کا وہ پوشیدہ منصوبہ پُورا ہوکر ظاہر ہو گاجس کی منادی اُس نے اپنے نبیوں کے وسیلے کی تھی۔

  8 تب آسمان سے بولنے والے کی آواز مُجھے دوبارہ سُنائی دی۔ اُس نے مُجھ سے کہا کہ جا کر اُس کھلے طُومار کو اُس فرشتے کے ہاتھ سے لے لے جو سمندر اور زمین پر کھڑا ہے۔

  9 پس میں اُس فرشتے کے پاس گیا اور اُس سے وہ چھوٹا طُومار مانگا۔ اُس نے کہا کہ یہ طُومار لے اور اِسے کھاجا۔ یہ تیرے پیٹ میں تَوکڑوا ہو گا مگر تیرے مُنہ میں شہد کی طرح میٹھا لگے گا۔  10 میں نے وہ طُومار فرشتے کے ہاتھ سے لے کر کھا لیا۔ وہ میرے مُنہ میں تَو شہد کی طرح میٹھا لگا مگر نگلنے کے بعد پیٹ میںکڑوا لگا۔  11 پھر

 مُجھے بتایا گیا کہ تُو بہت سی اُمتوں، قوموں، زبانوں اور بادشاہوں کے بارے میں نبوت کرے گا۔