کتاب باب آیت
1 2 3 4
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

فلپیوں 3

 3

 یہودیوں سے خبردار:

  1 غرض اَے میرے بھائیو اور بہنو! خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ میں یہ بات باربارکہتے ہوئے نہیں تھکتا، بلکہ ایسا کرنے سے تُم محفوظ رہو گے۔  2 کتّوں سے خبردار رہو،۔ بدکاروں سے خبردار رہواور اُن سے بھی جو ختنہ کرانے پر مجبور کرتے ہیں۔  3 ہم جو خُدا کی رُوح میںعبادت کرتے ہیں دراصل ہمارا حقیقی معنوںمیں ختنہ ہوا ہے کیونکہ ہم یسُوعؔ مسیِح پر فخر کرتے ہیں نہ کہ جسم میں کیے گئے کسی کام پر۔  4 میں جسمانی اعتبار سے فخر کر سکتا ہوں، مگر نہیں کروں گا۔ اگر کسی کو اپنے جسم کے اعتبار سے فخرہے تو مُجھے اُس سے بھی زیادہ ہے۔

  5 میں جب آٹھ دن کا تھا تو میرا ختنہ ہوا۔ اسرائیل کی قوم اور بنیمین کے قبیلے کاہوں۔ عبرانیوں کا عبرانی۔ شریعت کی اعتبار سے فریسی جو شریعت پربڑی سختی سے عمل کرتے ہیں۔  6 بڑے جُوش میں کلیسیا کو ستانے والا اور شریعت کی تابعداری کے اعتبار سے راستباز۔  7 پہلے اِن باتوں کی میرے نزدیک بُہت قدر تھی مگر اَب میں اِنہیں یسُوع ؔمسیِح کی وجہ سے کُوڑا سمجھتا ہوں۔  8 ہاں! یسوُعؔ مسیِح کی پہچان کے باعث میرے نزدیک اِن چیزوںکی کوئی قدر نہیں۔ مسیِح کی خاطر میں نے سب چیزوں کا نقصان اُٹھایااور اُنہیں کُوڑا سمجھتا ہوں تاکہ مسیِح کو حاصل کروں۔  9 اور اُس میں ایک ہو جاؤں شریعت کی تابعداری کرتے ہوئے اپنی راستبازی کے باعث نہیں بلکہ اُس راستبازی سے جو یسُوع ؔ مسیح پر ایمان لانے سے مُفت ملتی ہے۔ یہ راستبازی خُداکی طرف سے یسُوع ؔپر ایمان لانے کے سبب سے ہے۔  10 تاکہ میں یسُوع ؔکو اور اُس کی مُردوں میںسے جی اُٹھنے کی قدرت کومعلوم کر سکوں اور اُس کے دُکھوں میں شریک ہو کر موت میں اُس کی مانند بن جاؤں۔  11 تاکہ کسی طرح سے مُردوں میں سے جی اٹھنے کا تجربہ حاصل کروں۔

 نشان کی طرف دوڑنا:

  12 ایسا نہیں کہ اپنے مقصد کو پا چُکایا کامل ہو گیا بلکہ اُس مقصد کو پانے کے لیے دَوڑا چلا جا رہا ہوںجس کے لیے مسیِح نے مُجھے بُلایا ہے۔  13 عزیز بھائیواور بہنو! میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ اُسے پا چُکاہوںمگر ایک کام کرتا ہوں کہ جو چیزیںپیچھے رہ گئیں ہیںاُنہیںبُھول کرآگے بڑھا جاتا ہوں۔  14 میں نشان کی طرف دَوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ اُس انعام کو حاصل کرُوں جس کے لیے خُدا نے مُجھے مسیِح یسُوع ؔمیںآسمان پر بُلایا ہے۔

  15 ہم میں جتنے روحانی طور پر مضبوط ہیں وہ بھی اِ ن باتوں کے خیال میںرہیںاور اگر تُم میں سے کوئی کسی اور طرح سے سوچتا ہے اور کسی بات میں اختلاف رکھتا ہے تو خُدا اُس بات کو تُم پر ظاہر کر دے گا۔  16 صرف اتنا کریں کہ ہم اِس دَوڑ میں جہاں تک پُہنچ گئے ہیں اُسی درجے کے مطابق چلتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں۔  17 عزیز بھائیواور بہنو! تُم سب مل کر میری مانند بنو اور اُن پر بھی غور کرو جو اُس تعلیم کے مطابق چلتے ہیں جو اُنہوں نے ہم سے پائی ہے۔  18 میں کئی دفعہ اُن لوگوں کے بارے میںتُمہیں بتا چُکا ہوںجو اپنے کاموں سے صلیب کے دُشمن ہیں۔ پھر اُن کے بارے میں بتاتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسوہیں۔  19 اُن کا انجام ہلاکت ہے۔ اُن کا خُدا اُن کا پیٹ ہے۔ اُن کا فخر اُن کی شرمناک باتیں ہیں۔ وہ دُنیاوی چیزوں کی فکر میں رہتے ہیں۔  20 مگر ہم آسمان کے شہری ہیں اور وہاں سے اپنے نجات دینے والے یسُوعؔ مسیِح کے واپس آنے کے مُنتظر ہیں۔  21 وہ جس قدرت سے سب چیزوں کو اپنے تابع کرسکتا ہے اُسی قدرت سے وہ ہمارے فانی بدنوں کو بدل کر اپنے جلالی بدن کے مطابق بنا دے گا۔