کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20

مرقس 16

 16

 مسیِح کا جی اُٹھنا:

  1 ہفتے کی شام جب سبت کا دن گُزرگیا تومریمؔمگدلینی اور یعقوبؔ کی ما ں اور سلومیؔ نے یسُوعؔ کی لاش پر ملنے کے لیے خو شبودار مصالحے خریدے۔  2 اور اتوار کے دن صُبح سویرے سُورج نکلنے کے وقت قبر پر گئیں۔

  3 راستے میںجاتے ہوئے وہ یہ با ت کرتی جا رہی تھیں کہ قبر پر سے بھاری پتھر کون ہٹائے گا۔  4 مگر جب وہ وہاںپہنچیں تو پتھر کو قبر پر سے ہٹا ہوا دیکھا۔ یہ پتھر بُہت بڑا تھا۔  5 جب وہ قبر کے اندر گئیں تو ایک جوان کو سفید لباس میں دہنی طرف بیٹھے دیکھا۔ اُسے دیکھ کر وہ بُہت گھبرا گئیں۔  6 مگر فرشتے نے کہا: گھبراؤ مت۔ تُم یسُوعؔ نا صری کو ڈُھونڈ رہے ہو۔ وہ یہاں نہیں ہے وہ جی اُٹھا ہے۔ دیکھو! یہ وہ جگہ ہے جہاں اُسے رکھا گیا تھا۔

  7 اَب جا کر اُس کے شاگردوں کو اور پطرسؔ، کو خبر کرو کہ یسُوعؔ گلیل کو جائے گا اور تُم سے پہلے وہاں موجُود ہو گا۔ تُم وہاں اُسے دیکھوگے جیسا اُس نے کہا تھا۔  8 اور وہ قبر سے کانپتے ہوئے نکل کر بھاگیں کیونکہ اُن پر دہشت طاری تھی اور کسی سے کوئی بات نہ کی کیونکہ ڈرتی تھیں۔

 یسُوع ؔ کا مریمؔ مگدلینی اورشاگردوں کو نظر آنا:

  9 اتوار کو صُبح جی اُٹھنے کے بعد یسُوعؔ سب سے پہلے مریم ؔ مگدلینی کو دکھائی دیاجس میںسے سات بدرُوحیں نکالیںتھیں۔

  10 وہ بھاگتی ہوئی اُس کے شاگردوں کے پاس گئیں جو ماتم کرتے اور روتے تھے اور اُنہیں اِس بات کی خبر دی۔

  11 مریمؔ نے ا ُنہیں بتایا کہ یسُوعؔ زندہ ہے اُس نے خُود اُسے دیکھا ہے۔ مگر اُنہیں نے اُس کا یقین نہیں کیا۔  12 بعد میں وہ دوشاگردوں پر راہ میںظاہر ہُوا جب وہ گاؤں جا رہے تھے۔  13 اُ نہوں نے بھی جا کر اپنے باقی ساتھیوں کو بتایا مگر اُنہوں نے اُن کا بھی یقین نہ کیا۔

  14 اِس کے بعد وہ اُن گیارہ شاگردوں کوجب وہ کھانا کھا رہے تھے دکھائی دیااور اُن کی بے اعتقادی اور سخت دلی کے سبب سے ملامت کی۔ کیونکہ اُنہوں نے اُن کا یقین نہیں کیا جنہوں نے یسُوعؔ کو جی اُٹھنے کے بعد دیکھا اور آ کر اُنہیں خبر دی۔

  15 پھر یسُوعؔ نے اُن سے کہا،  ”ساری دُنیامیں جا کر سب کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔   16  ”جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا۔ مگر جوایمان نہ لائے وہ مُجرم ٹھہرے گا۔   17  ”اور جو ایمان لائیں گے اُن کے درمیان مُعجزات ہوں گے۔ وہ میرے نام سے بدرُوحوں کو نکالیں گے۔ نئی نئی زبانیںبولیں گے۔   18  ”وہ سانپوں کو اُٹھا لیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چیز پیئںگے تو وہ اُنہیں کوئی نقصان نہ پُہنچائے گی۔ وہ بیماروں پر ہاتھ رکھیں گے تو بیمار اچھے ہو جائیں گے۔“

  19 جب خُداوند یسُوعؔ شاگردوں کو حُکم دے چُکا تو آسمان پر اُٹھا لیا گیا اور آسمان پر خُدا کے دہنے جا بیٹھا۔  20 پھر شاگرد ہر جگہ جا کر منادی کرنے لگے اور خُداوند یسُوعؔ اُن کے ذریعے کام کرتا رہا۔ وہ اُن کی منادی کو معجزات کے ذریعے ثابت کرتا رہا۔ آمین!