یسُوع ؔہمارا سردار کاہن:
1 اہم بات یہ ہے کہ ہمارا سردار کاہن ایسا ہے جو آسمان پر عظیم خُدا کے تخت کی دہنی طرف بیٹھا ہے۔ 2 وہاں وہ اُس مَقد س کی خدمت کرتا ہے جو حقیقی خیمہ ہے جسے انسانی ہاتھوں نے نہیں بلکہ خُودخُداوند نے کھڑا کیا۔
3 جیسے ہر سردار کاہن نذریں اور قربانیاں گُزرانے کے لیے مقرر ہوتا ہے تو ضرور تھا کہ ہمارا سردار کاہن بھی کچھ گُزرانتا۔ 4 اگر وہ زمین پر ہوتا تو کاہن نہ ہوتاکیونکہ شریعت کے مُوافق نذریںگُزارنے کے لیے کاہن موجود ہیں۔ 5 اِس خیمے میں خدمت کے طریقے آسمان پر کی حقیقی چیزوں کی نقل اور عکس ہیں۔ جب موسیٰ ؔخیمہ بنانے کو تیار تھا تو خُدا نے اُسے تاکید کی کہ اُس کی ہر چیز اُس نمونے کے مطابق بنائے جو اُسے پہاڑ پر دکھائی گئی۔ (خروج۲۵: ۳۰-۲۶) 6 یسُوع ؔ کو زمین پر خدمت کرنے والوں سے بُہت بلند خدمت ملی کیونکہ وہ پرانے عہد کی نسبت ایک بہتر عہد کا درمیانی ٹھہراجو بہتر وعدوں کی بنیاد پر ہے۔
7 اگر پہلا عہد بے نقص ہوتا تو دُوسرے کی ضرورت نہ ہوتی۔ 8 مگر خُدا جب اُن کے نقص دیکھتا ہے تو لوگوں کو ملامت کرتے ہوئے کہتا ہے:
13 جب خُدا نے اِس عہد کو نیا کہا توپہلے کو پُرانا ٹھہرایا۔ پس جو چیز پُرانی ہو جائے جلد مٹ جاتی ہے۔