کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20

العبرانيين 6

 6

  1 آؤ مسیح کی تعلیم کی ابتدائی باتوں کو چھوڑکر کاملیت کی طرف بڑھیں۔ انہیں بار بار دہرانے کی ضرورت نہیںجیسے اُن کاموں سے توبہ کرنا جس کا نتیجہ موت ہے۔ خُدا پر ایمان رکھنا۔  2 بپتسمے کی اور ہاتھ رکھنے اور مُردوں کے جی اُٹھنے اور ابدی عدالت کی تعلیم کی بنیاد دوبارہ نہ ڈالیں۔  3 خُدا نے چاہا تو ہم ایسا کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

  4 ایسے لوگ جن کے دل ایک دفعہ روشن ہو گئے۔ جو آسمانی بخششوں کا مزہ چکھ چُکے اور رُوح القُدس میں شریک ہوئے۔  5 اور خُدا کے عمدہ کلام کو سُننے اور آنے والے زمانے کی قوتوںکا تجربہ لے چکے۔  6 اب اگر وہ خُدا سے پھر جائیں اُنہیں دوبارہ تو بہ کی طرف لانا ناممکن ہے کیو نکہ وہ خُدا کے بیٹے کو ردّ کرکے دوبارہ مصلوب اور علانیہ ذلیل کرتے ہیں۔  7 جو زمین بار بار بارش پڑنے کے بعدبیج بونے والے کو اچھی فصل دیتی ہے تو خُداکی طرف سے برکت پاتی ہے۔  8 اور اگر اُونٹ کٹارے اور جھاڑیاں اُگاتی ہے جس کا کچھ فائدہ نہیں تو لعنتی ٹھہر کرجلادی جائے گی۔

  9 عزیزو! ہمارا ایمان ہے کہ تمہارے لیے اچھی چیزیں مقرر ہیں جو نجات کے ساتھ ملتی ہیں۔  10 کیونکہ خُدا بے انصاف، نہیں کہ تُمہاری اُس محبت کو جو تُم نے یسُوع ؔ میںمُقدّسوں کی خدمت کر نے میں ظاہر کی ہے بھُول جائے۔  11 تُمہارے لیے ہماری بڑی آرزو یہ ہے کہ تُم میں سے ہرکوئی اسی جذبے کے ساتھ آخر تک سرگرم رہے تاکہ جن باتوں کی اُمید تُم رکھتے ہو پوری ہوں۔  12 تاکہ روحانی طُور پر سُست نہ ہوجائوبلکہ اُن کی مانند بنو جو اپنے ایمان اور صبر کی بدو لت وعدوں کے وارث ٹھہرتے ہیں۔

  13 جب خُدا ابرہامؔ سے وعدہ کرتا ہے تو قسم کھانے کے لیے اُس سے بڑا اور کوئی نہ ملا چُنانچہ اپنی ہی قسم کھا کر  14 کہتا ہے کہ میں تُجھے یقینا برکت پر برکت دُوں گا اور تیری اَولاد بے شمار ہو گی۔ (پیدایش۲۲: ۱۷)

  15 اِسی طرح اُس نے صبر کے ساتھ انتظار کیا اور وعدہ کی ہوئی چیزیں حاصل کیں۔  16 عہد باندھتے ہوئے لوگ اپنے سے کسی بڑے کی قسم کھایا کرتے ہیں تاکہ عہد میں شامل کسی بھی بات کو بدلا نہ جا سکے اور اُس قسم کی بدولت عہد قائم رہے۔  17 اِسی طرح خُدا نے قسم کھا کر اپنے آپ کو اُن وعدوں کا پابند کر لیا تاکہ جن کے ساتھ وعدہ کیا گیا اُن پر ظاہر کرے کہ اُس کا ارادہ بدل نہیں سکتا۔  18 خُدا کے وعدے اور قسم دونوں لا تبدل ہیں اور ممکن نہیں کہ خُدا جُھوٹ بولے اِسی لیے ہم پورے اعتماد کے ساتھ اُن وعدوں کو حاصل کرنے کے لیے جو ہمارے سامنے ہیں اُس کی طرف دوڑے جو ہماری اُمیدہے۔  19 وہ ہماری جان کا ایسا لنگر ہے جو قائم رہتا ہے اور ہمیں پردے کے پیچھے خُدا کی حضوری میں لے جاتا ہے۔  20 جہاں یسوعؔ مسیح ہم سے پہلے ہماری خاطر د اخل ہواتاکہ ملکِ صِدق کے طور پر ہمارا ہمیشہ کے لیے سردار کاہن ہو۔