کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

گلتیوں 6

 6

 ایک دُوسرے کا بوجھ اُٹھانا:

  1 اے بھائیواور بہنو! اگر کوئی بھائی کسی گناہ میں پکڑا جائے تو تُم جو رُوح میں چلتے ہو، حلیم مزاجی اور نرمی سے اُسے بحال کرومگر اِس احتیاط سے کہ تُم خُودبھی کسی آزمائش میں نہ پڑجاؤ۔  2 مُشکل اور مُصیبت کے وقت ایک دُوسرے کا بوجھ اُٹھاؤاور مسیِح کی شریعت جو مُحبت پر مبنی ہے، اُسے پورا کرو۔  3 اگر کوئی یہ سمجھے کہ وہ کسی کام کے لیے اہم ہے اور کچھ نہ ہو تو اپنے آپ کودھوکا دیتا ہے۔  4 ہر کوئی اپنے کام پر توجہ دے کہ اچھی طرح سے کرے یوں اُسے کسی دُوسرے سے مقابلہ کیے بغیر فخر کرنے کا موقع ملے گا۔  5 کیونکہ ہم میں سے ہر کوئی اپنے ہی کاموں کا ذمہ دار ہے۔

  6 کلام کی تعلیم پانے والے کلام کی تعلیم دینے والوں کو اپنی ساری اچھی چیزوںمیں شریک کریں۔  7 دھوکے میں نہ رہو،۔ خُدا کے فیصلوں کو ٹھٹھّوں میں نہیں اُڑایا جاتا۔ آدمی جو کچھ بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔  8 جو جسم کی خواہشوںکے مطابق بوتا ہے ہلاکت کی فصل کاٹے گا۔ اور جو رُوح کی مرضی کے مطابق بوتا ہے وہ ہمیشہ کی زندگی کی فصل کاٹے گا۔

  9 ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں اگر مایوس نہ ہو ںگے تو وقت پر ہمیشہ کی زندگی کی فصل کاٹیںگے۔  10 لہٰذا جب موقع ملے سب کے ساتھ نیکی کروخاص طور پر اہلِ ایمان سے۔

  11 میںخُود اپنے ہاتھ سے آخر میں بڑے، بڑے حرُوف میں چند ضروری باتیں لکھ رہا ہوں۔

  12 جو ظاہری جسمانی باتوں سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں وہی تُمہیں ختنہ کروانے پر مجبور کرتے ہیںتاکہ مسیِح کی صلیب کے سبب ستائے نہ جائیں۔  13 جو ختنہ کرانے پر زور دیتے ہیں، خُود بھی شریعت پر پورے طور سے عمل نہیں کرتے۔ وہ یہ صرف اپنے فخر کے لیے کرتے ہیں کہ تُم نے اِس رسم کو قبول کر لیاہے۔  14 لیکن خُدا نہ کرے کہ میں کسی چیزپر فخرکروں سوائے اپنے خُداوند یسُوعؔ مسیِح کی صلیب کے جس پر دُنیا کے ا عتبار سے میراوہ سب کچھ مصلوب ہو گیا جس سے مُجھے کچھ فائدہ تھا۔  15 مختون ہونا یا نامختون ہوناکچھ اہمیت نہیں رکھتا اگر کوئی چیز اہمیت رکھتی ہے تو وہ ہے یسُوع ؔمسیح میں نئی مخلوق ہونے کے لیے نئے سرے سے پیدا ہونا۔  16 جو اِس اصُول کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، خُدا کا فضل اور اطمینان اُن پر اورخُدا کے اسرائیل ؔکے ساتھ ہو۔

  17 آگے سے کوئی مُجھے پریشان نہ کرے کیونکہ میں پہلے ہی اپنے بدن پر مسیِح یسُوعؔ کے زخموں کے نشان لیے پھرتا ہوں۔

  18 عزیز بھائیو اور بہنو! یسُوع ؔمسیِح کا فضل ہمیشہ تُمہاری رُوحوں کے ساتھ رہے۔ آمین!