کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

افسیوں 3

 3

 غیرقوموں میں پولُسؔ کی خدمت:

  1 میں تو غیرقوموں کے واسطے ہی یسُوعؔ مسیح کا قیدی ہوا ہوں۔  2 تُم شا یدجان گئے ہو گے کہ خُدا نے اپنے فضل سے مُجھے یہ خاص ذمہ داری دی ہے کہ اُس کے فضل کو غیر قوموں تک پہنچاؤں۔  3 خُدا نے اِس بھیدکو جس کا مکاشفہ مُجھ پر ظاہر کیا ہے۔ میں پہلے اِس کا مختصراً بیان کر چُکا ہوں۔  4 جب تُم اُسے پڑھو گے تو جان جاؤ گے کہ میں مسیِح کے اِس بھید کو کس قدر سمجھتا ہوں۔  5 یہ بھید پہلے کبھی اِس طرح سے لوگوں پر ظاہر نہ ہوا تھا جس طرح سے خُدا نے اَب اُسے اپنے رسولوں اور نبیوں پر پاک رُوح کے وسیلے سے ظاہر کیا ہے۔  6 ااسرار یہ ہے کہ غیر قومیں ایک ہی جسم کے ساتھی وارث، ایک ہی جسم کے افراد اور خوشخبری کے ذریعے مسیح یسوع میں وعدے کے اجزاء ہیں۔

  7 خُدا نے مُجھے اپنے فضل اور اپنی قدرت کی بدولت یہ توفیق بخشی کہ میں اِس خُوشخبری کا خادم بنا۔  8 اگرچہ میں جو خُداکے مُقدسوں میں سب سے کمتر ہوں، تو بھی مجُھ پر یہ فضل ہوا کہ میں غیر قوموں کو مسیِح کی بے انتہا دَولت کی خُوشخبری دُوں۔  9 اور سب پر اِس بھیدکی سچائی کو روشن کر وں جو ازل سے خُداوند یسُوعؔ مسیِح کے و سیلے سب چیزوں کے خالق خُدا میں پوشیدہ تھا۔  10 اِس بھیدمیں خُدا کا مقصد یہ تھا کہ وہ اَب کلیسیا کے وسیلے اپنی طرح طرح کی حکمت کو اُن حکومت والوں اور اختیارر والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں ظاہر کرے۔  11 اور یہ اُس کے اَزلی اِرادے کے مطابق ہے جو اُس نے خُداوند یسُوعؔ مسیح میں کیا تھا۔  12 مسیِح میں ہوتے ہوئے اور اُس پر ایمان رکھنے کے باعث ہم پورے بھروسے اور دلیری سے خُدا کے حضور جا سکتے ہیں۔  13 پس میں درخواست کرتا ہوں کہ میری مصیبتوں کے باعث بے دل نہ ہو کیونکہ میں یہ مصیبتیں تُمہاری خاطر سہتا ہوں تاکہ تُم فخر کر سکو۔

 مسیِح کی محبت:

  14 اِس لیے میںاپنے خداوند یسُوعؔ مسیِح کے باپ کے سامنے گھٹنے ٹیکتا ہوں۔  15 جس سے زمین اورآسمان کا ہر خاندان نامزد ہے۔  16 اور خُدا سے دُعا کرتا ہوں کہ اپنے جلال کی بے انتہا دَولت سے تُمہیںباطنی انسانیت میں زورآور بنائے۔  17 اور مسیِح تُمہارے ایمان کے وسیلے تُمہارے دلوں میں بسے تاکہ تُم خُدا کی محبت میں جڑ پکڑ کر اور قائم ہو کر۔  18 مُقدس لوگو ں کے ساتھ بخُوبی معلوم کر سکو کہ مسیِح کی محبت کی لمبائی اورچوڑائی اور اُونچائی اور گہرائی کیا ہے۔  19 اور مسیِح کی اُس محبت کو تجربے سے جان سکو جو جاننے سے باہر ہے تاکہ اُس کی ساری معموری تک معمور ہو جاؤ۔  20 سارا جلال خُدا کو ملے جو اپنی قدرت میں ایسا قادر ہے کہ ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زیادہ کام کر سکتا ہے۔  21 کلیسیا میں یسُوعؔ مسیِح کے وسیلے ابدتک پُشت درپُشت اُس کی تمجید ہوتی رہے۔ آمین!