کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6

افسیوں 1

 1

  1 پولُسؔ کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے یسُوعؔ مسیِح کا رسُول ہونے کے لیے چُناگیا ہے۔ افسسؔ کے اُن مُقدسوں کے نام جو یسُوعؔ مسیِح میں ایمان لائے ہیں۔  2 ہمارے خُدا باپ اورہمارے خُداوند یسُوعؔ مسیح کا فضل اوراطمینان تُمیں ملتا رہے۔

  3 ہمارے خُداوند یسُوعؔمسیِح کے باپ اور خُدا کی حمدہو جس نے ہمیں آسمانی مقاموںپریسُوعؔ مسیِح میں ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی ہے۔  4 اِس لیے کہ اُس نے دُنیا کو بنانے سے پہلے ہمیں یسُوعؔ مسیِح میں چُن لیا تاکہ اُس کے حضور محبت میں پاک اور بے عیب ہوں۔  5 اور اُس نے اپنے نیک ارادہ اور اپنی خُوشی میں پہلے ہی سے ہمیں یسُوعؔ مسیِح کے وسیلے اپنے لے پالک بیٹے اور بیٹیاں بنا کر اپنے خاندان میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔  6 تاکہ اُس کے اِس عظیم فضل کی تمجید کریںجو اُس نے اپنے پیارے بیٹے کے وسیلے مُفت ہم پر کیا  7 اُس کے فضل کی دَولت اِس قدر زیادہ ہے کہ اُس نے ہماری مخلصی یعنی گُناہوں کی معافی، اپنے بیٹے کے خُون کو فدیے میں دے کر حاصل کی۔  8 اور اُس نے اپنا یہ فضل ہم پرہر طرح کی حکمت اور دانائی کے ساتھ کثرت سے نازل کیا۔  9 اور اب خُدا نے اپنی مرضی کے اِس بھید کو ہم پر ظاہر کیا جو اُس نے مسیِح میں پُورا کرنے کے لیے ٹھہرایا تھا۔  10 اور اپنی اِس مرضی کویوں پُورا کیا کہ وقت پُورا ہو جانے پر سب چیزوں کو خواہ آسمان کی ہوں یا زمین کی جمع کر کے مسیح کے ماتحت کر دے۔  11 خُدا نے اپنی مرضی کے مطابق اپنے ارادہ کو پُورا کرنے کے لیے ہمیں پہلے سے مسیِح میں چُن لیا تاکہ ہم خُدا کی میراث بن جائیں۔  12 اور خُدا کا مقصد ہمارے لیے جو پہلے سے مسیِح کے مُنتطر تھے یہ ہے کہ ہم خُدا کے جلال کی ستایش کا باعث بنیں۔  13 تُم بھی جو یہودی نہیں مسیِح میں شامل کئے گئے ہو جب تُم نے سچائی کا کلام جو تُمہاری نجات کی خُوشخبری ہے سُنا اور ایمان لائے اور وعدہ کے مطابق تُم پربھی پاک رُوح کی مُہر لگی۔  14 پاک رُوح جو بیعانہ کے طور پر ملا ہے، وعدہ کی ہوئی میراث کی ضمانت ہے اور نجات پا کر اُس کی ملکیت بن گئے ہو تاکہ اُس کے جلال کی ستایش ہو۔  15 جب سے میں نے تُمہارے بارے میںسُنا ہے کہ تُمہارا ایمان خُداوندیسُوعؔ پر کتنا مضبوط ہے اورتُم سب مُقدسوں سے پیار کرتے ہو۔  16 میںتُمہارے لیے خُدا کا شُکر کرنے سے باز نہیں آتا اور ہر وقت تُمہارے لیے دُعا کرتا ہوں۔  17 خُدا سے جو خُداوند یسُوعؔمسیح کا جلالی باپ ہے دُعا کرتا ہوں کہ تُمہیں حکمت اور مکاشفہ کا رُوح عطا کرے تاکہ تُم اُسے بہتر طور پر جان سکو۔  18 میں دُعا گو ہو ں کہ تُمہارے دل کی آنکھیں روشن ہو جائیں تاکہ تُم اُس اُمید کو جان سکوکہ کیسی ہے جو خُدا نے تُمہیں بُلاتے وقت دی اور اُس کے مقدسوں کی میرا ث کتنی قیمتی اور جلالی ہے۔  19 اور خُدا کی عظیم قدرت ہم ایمان لانے والوں کے لیے کیا ہی بے حد ہے۔  20 اور اِسی قدرت سے اُس نے مسیِح کو مردوں میں سے زندہ کیا اور اپنے دا ہنی طرف بٹھایا۔

  21 اور ہر طرح کی حکومت اور اختیار اور قدرت اور ریاست اور ہر ایک نام سے جواِس جہان میں اور آنے والے جہان میں لیا جائے گا بُہت زیادہ بلند کیا۔  22 اور سب کچھ اُس کے اختیار میں دے کراور سب چیزوں کا سردار بناکر کلیسیا کو دے دیا۔  23 کلیسیا مسیِح کا بدن ہے اوراُسی سے معمور ہے۔ اور وہی سب چیزوںکومعمور کرنے والا ہے۔