کتاب باب آیت
1 2 3 4
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

کُلسّیوں 4

 4

  1 اے مالکو! اپنے نوکروں کے ساتھ مُنصفانہ اور جائز سلوک کرویہ یاد رکھتے ہوئے کہ تُمہارا بھی ایک مالک ہے جو آسمان پر رہتا ہے۔

 دُعا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی:

  2 دُعا کرنے میں لگے رہوشُکر گزار دل کے ساتھ بیدار رہو۔  3 ہمارے لیے بھی دُعا کرو کہ خُدا اپنے کلام کے اُن بھیدوں کو جو مسیِح کے تعلق سے ہیں ہم پر کھولیـ جس کی وجہ سے میں قید ی بھی ہوں۔

  4 اور دُعاکرو کہ اِس پیغا م کی اُسی طرح منادی کروں جیسے مُجھے کرنی چاہیے۔

  5 وہ جو ابھی تک ایمان نہیں لائے اُن کے درمیان ہوشیاری سے رہواور کسی موقع کو بے فائدہ نہ جانے دو۔

  6 تُمہاری گفتگو پُرفضل اور نمکین ہونی چاہیے تاکہ ہر ایک کومناسب جواب دے سکو۔

 آخری سلام اور ہدایات:

  7 پیارا بھائی تُخِکُسؔ جو دیانتدار خادم اور خداوند میں میرا ہم خدمت ہے تُم کو میرے بارے میں سب کچھ بتا دے گا۔  8 اُسے میں نے تُمہارے پاس اِس لیے بھیجاہے کہ تُم جان سکو کہ کس حال میں ہیں اور تُمہیں تسلی دے۔  9 اُس کے ساتھ اُنیسمُس ؔکو بھی بھیجا ہے جو دیانتدار اور پیارا بھائی ہے اور تُم میں سے ہی ہے یہ تُمہیں یہاں کی سب باتیں بتا دیں گے۔

  10 ارسترخُسؔ جو میرے ساتھ قید میں ہے تُمہیں سلام کہتا ہے۔ اور برنباسؔ کا رشتہ دار مرقسؔ بھی سلام کہتا جس کے لیے تُم کو ہدایت دی گئی تھی کہ اُس کو اچھی طرح ملنا۔  11 یسُوعؔ جو یُوستُسؔ کہلاتا ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ یہُودیوں میں سے صرف یہی بھائی خُدا کی بادشاہی کے لیے میرے ہم خدمت ہیںاور میرے لیے بڑی تسلی کا باعث ہیں۔  12 اپفراسؔ یسُوع ؔمسیِح کا خادم جو تُم میں سے ہے تُمہیں سلام کہتا ہے۔ وہ بڑے سچے دل کے ساتھ تُمہارے لیے دُعا کرتا ہے کہ خُدا تُمہیں ایمان میں مضبوط کرے کہ تُم اعتماد کے ساتھ خُدا کر مرضی میں قائم رہو۔  13 میں اِس بات کا گواہ ہوُں کہ وہ نہ صرف تُمہارے لیے بلکہ لودیکیہؔاورہراپُلسؔکے ایمانداروں کے لیے بھی بُہت دُعا کرتا ہے۔  14 پیارا ڈ اکٹر لوقاؔ اور دیماس ؔ تُمہیں سلام کہتے ہیں۔

  15 لودیکیہؔ کے تمام ایماندار بھائیوں اور بہنوں کو سلام کہنااور بہن نُمفاس ؔکو اوراُس کلیسیا کو جو اُس کے گھرمیں اکٹھی ہوتی ہے سلام کہنا۔  16 جب تُم اِس خط کو پڑھ لو تو اِسے لودیکیہؔ کی کلیسیامیں بھی پڑھنے کے لیے بھیج دینا اور جو خط لودیکیہؔ کی کلیسیاکے پاس ہے تُمہارے درمیان پڑھا جائے۔

  17 ارخپُسؔ سے کہہ کہ جو خدمت خداوندمیں تیرے سپُرد ہوئی ہے اُسے پُوراکر۔

  18 میں پولُسؔ اپنے ہاتھ سے تُمہیں سلام لکھتا ہوں۔ میری زنجیروں کو یاد رکھنا۔

 خُدا کا فضل تُم پر رہے۔