کتاب باب آیت
1 2 3 4
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

2 تیمِتھُیس 3

 3

 آخری زمانہ:

  1 اے تیمُتھیس! ؔ یاد رکھ کہ آخری زمانہ میں وقت بُہت مُشکل ہو گا۔  2 کیونکہ لوگ خُود غرض، دولت سے پیار کرنے والے، شیخی بازاور گھمنڈی، خُدا کے تعلق سے جُھوٹ بولنے والے، ماں باپ کے نافرمان، ناشُکرے، بے وفا۔  3 محبت سے خالی اور سنگ دل، تُہمت لگانے والے، بے ضبط، بدتمیزاور نیکی کے دُشمن۔  4 دھوکے باز، ہٹ دھرم، غرور سے پھولے ہوئے، خُدا سے پیار کرنے کے بجائے عیش وعشرت کو پسند کرنے والے۔  5 وہ ظاہری طور پر د یندارتو نظر آئیں گے مگر اُس کا اثر اُن کی زندگی میں نظر نہیں آئے گا۔ ایسے لوگوں سے بچ کر رہنا۔  6 اِن ہی میں سے کچھ گھروںمیں گھُس کر اُن عورتوں کو اپنے قابو میں کر لیتے ہیں جو گناہ میں گرفتار اور جسمانی خواہشوں میں جکڑی ہوئی ہیں۔  7 وہ کلام تو سُنتی رہتی ہیں مگر اُس کا اثر قبول نہیں کرتیں۔  8 جس طرح ینیسؔ اور یمبریسؔنے موسیٰ ؔکی مخالفت کی تھی اسی طرح یہ بھی سچائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اِن کی عقل بگڑ گئی ہے اور اُن کا ایمان جھُوٹا نکلا۔  9 مگر یہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہیں گے۔ اِن کی نادانی سب لوگوں پر ظاہر ہو جائے گی۔

 آخری ہدایات:

  10 مگر تو میری تعلیم سے واقف ہے اور میری زندگی سے بھی کہ کیسے رہتا ہوں۔ تو میرے مقصد، میرے ایمان، میری محبت، میرے صبراور میرے دُکھ اُٹھانے کو جانتاہے۔ اِن میں میری پیروی کر۔  11 تُو جانتا ہے کہ انطاکیہؔاور قُونیہؔ اور لُسترہ ؔمیں میںنے کیسے کیسے دُکھ اور ستم برداشت کیے مگر خُدا نے مُجھے اُن سب دُکھوںسے چُھڑایا۔  12 یقینا جتنے بھی یسُوعؔ مسیِح میں زندگی گُزارنا چاہتے ہیں اُنہیں ایسے دُ کھ اُٹھانے پڑیں گے۔  13 مگر بُرے اور دھوکے باز لوگ بگڑتے چلے جائیں گے وہ دُوسروں کو بھی فریب دیتے اورخُود بھی فریب کھاتے ہیں۔  14 لیکن جو کچھ تُو نے سیکھا ہے اُس پر قائم رہ کیونکہ تُوجانتا ہے کہ یہ سچی ہیںاور جن سے تُو نے سیکھا ہے وہ قابل بھروسا ہیں۔  15 اور تُوبچپن سے اُن پاک نوشتوں سے واقف ہے جو تُجھے مسیِح یسُوع ؔپر ایمان لانے سے نجات حاصل کرنے کے لیے دانائی بخش سکتا ہے۔  16 ہر ایک صحیفہ جو خُدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست بازی میں تربیت کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔  17 تاکہ مردِخُدا کامل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لیے با لکل تیار ہوجائے۔