کتاب باب آیت
1 2 3
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

2 تھِسلُنیکیوں 3

 3

  1 اے بھائیو! اور بہنو! آخرمیں ہماری درخواست ہے کہ ہمارے لیے دُعا کروکہ خُداوند کی یہ خُوشخبری تیزی سے پھیلے اور عزت پائے جیسے اِس نے تُمہارے درمیان عزت پائی۔  2 اِس لیے بھی دُعا کریں کہ خُدا ہمیں بُرے اور ٹیڑھے لوگوں سے بچائے کیونکہ ہر کوئی ایماندار نہیں۔  3 خُدا وفادار ہے وہ یقیناتُمہیں مضبوط کرے گاا اوراُس شریر سے بچائے رکھے گا۔  4 ہمیں خُداوند میں بھروسا ہے کہ تُم ہمارے دیے گئے حکموں پر عمل کرتے ہو اور کرتے رہو گے۔  5 خداوند تُمہارے دلوں کو خُداکی محبت کی پُوری پہچان اور مسیِح میں صبر کے ساتھ قائم رہنے کی طرف مائل کرے۔

 مناسب رہن سہن کی نصیحت:

  6 عزیز بھائیو! اور بہنو! ہم تُمہیںخُداوندیسوُعؔ مسیِح میں حُکم دیتے ہیں کہ ایسے لوگوںسے دُور رہو جن کا رہن سہن مناسب نہیں جوبے کاررہتے ہیںاور ہماری ہدایات کے مطابق نہیں چلتے۔

  7 تُم خُود جانتے ہو کہ تُمہیں کس طرح ہمارے دیے گئے نمونے کے مطابق زندگی گُزارنا ہے کیونکہ ہم تُمہارے درمیان بے کار نہیں رہے۔  8 نہ ہی ہم نے کسی گھر سے مُفت کھاناکھایابلکہ رات دن سخت محنت اور مشقت کی تاکہ کسی پر بوجھ نہ بنیں۔  9 اِس لیے نہیں کہ ہمیں تُم سے کچھ لینے کا حق نہیں تھابلکہ اِس لیے کہ ہم تُمہارے لیے ایک نمونہ بنیں تاکہ تُم ہماری مانند بنو۔  10 بلکہ جب ہم تُمہارے پاس تھے تو تُم کو ایک اُصول دیا تھا ’جو محنت کرنا نہ چاہے وہ کھانے بھی نہ پائے۔‘

  11 تو بھی ہمیں خبر ملی ہے کہ تُم میںسے کچھ بے کار ہیں جو خُود تو کام نہیں کرتے بلکہ دُوسروں کے کام میں دخل اندازی کرتے ہیں۔  12 ایسوںکو ہم خُداوند یسُوعؔ مسیِح میں خکم دیتے اور نصیحت کرتے ہیں کہ اپنے لیے کام تلاش کریں اور خُود کام کر کے اپنی روزی کمائیں۔  13 اور تُمہارے لیے بھائیو! اور بہنو! یہ نصیحت ہے کہ بھلائی کے کام کرنے میں ہمت نہ ہارو۔  14 اُس پر خاص نظر رکھو جو ہماری دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کرتا۔ اُن سے میل جول نہ رکھو تاکہ وہ شرمندہ ہوں۔  15 مگر اُسے دُشمن نہ سمجھوبلکہ بھائی یا بہن جانتے ہوئے اُسے سمجھاؤ۔

 اختتامی سلام:

  16 اَب خُدا جو اطمینان کا چشمہ ہے تُمہیں ہر وقت اور ہر جگہ اِطمینان بخشے۔ خُداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔

  17 میں پولُسؔ خود اپنے ہاتھ سے سلام لکھتا ہوں تاکہ آپ کو یقین ہو کہ یہ خط میری طرف سے ہے۔

  18 ہمارے خُداوند یسُوعؔ مسیِح کا فضل تُم سب پر ہو۔