کتاب باب آیت
1 2 3
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

2 تھِسلُنیکیوں 2

 2

 آمدِثانی سے پہلے کے واقعات:

  1 عزیز بھائیواور بہنو! خُداوندیسوُعؔمسیِح کی آمد اور ہمارے اُس کے پاس جمع ہونے کے بارے میں ہم تُمہیں صاف طورپر کچھ باتیں بتانا چاہتے ہیں۔  2 اگر کوئی کہے کہ خُداوندکا دن آگیا ہے توفوراً نہ تو گھبرانا اور نہ ہی پریشان ہونا۔ چاہے کوئی اپنے دعوے میں یہ کہے کہ اُس نے رُویا دیکھی ہے یا مکاشفہ ملاہے یاہماری طرف سے کوئی پیغام یاخط ملا ہے، اُس کا یقین نہ کرنا۔  3 کوئی تُمہیں اپنی باتوں سے دھوکا نہ دے وہ دن آنے سے پہلے بڑی تعداد میں لوگ اپنے ایمان کا انکار کریں گے اور بے دینی کا شخص یعنی ہلاکت کا فرزند (مخالفِ مسیِح) پہلے ظاہر ہو گا۔  4 وہ ہر ایک خُدا یا معبوُد کی جس کی لوگ عبادت کرتے ہوں مُخالفت کرے گا اور اپنے آپ کو سب سے بڑا ٹھہرائے گا یہاں تک کہ خدا کے مقدِس میں بیٹھ کر خُدا ہونے کا اعلان کرے گا۔

  5 کیا تُمہیں یاد نہیں جب میں تُمہارے ساتھ تھا تو یہ باتیں تُمہیں بتایا کرتا تھا۔  6 تُم جانتے ہو کہ کس نے اُسے روک رکھا ہے کہ وہ وقت سے پہلے ظاہر نہ ہو۔  7 تو بھی بے دینی اپنے پُورے اثر کے ساتھ اب بھی کام کر رہی ہے اور یہ پوشیدگی میں کام کرتی رہے گی جب تک وہ جس نے اُسے روک رکھا ہے راستے سے ہٹ نہ جائے۔  8 اُس وقت وہ بے دینی کا شخص (مخالفِ مسیِح) ظاہر ہو گامگر خُداوند یسوُعؔمسیِح اُسے اپنے مُنہ کی پھُونک سے ہلاک کر ے گا اور اپنی آمد کی تجلّی سے نیست کر دے گا۔

  9 وہ بے دینی کا شخص شیطان کے کاموں کی مانند اُس کی بخشی ہوئی قوت کے ساتھ معجزات اور جُھوٹے نشانات دکھائے گا۔  10 وہ ہر طرح کی ناراستی کے فریب سے ہلاک ہونے والوں کو بے وقوف بنائے گا کیونکہ اُنہوں نے اُس سچائی کو جو اُنہیں نجات دے سکتی تھی عزیز نہ رکھا۔  11 خُدا بھی اُنہیں فریب کی رُوح کے حوالے کرے گا کہ وہ جُھوٹ کو سچ مانیں۔  12 تاکہ اُن سب کو سزا دے جنہوںنے سچائی کو قبول کرنے کے بجائے ناراستی کو پسند کیا۔

 نجات کے لیے چناؤ:

  13 عزیز بھائیو اوربہنو! مگرہم تُمہارے لیے خُدا کا شُکر کرنا نہیں بھولتے کہ خُدا نے تُمہیںابتدا سے ہی نجات پانے والو ں میںپہلے پھل ہونے کے لیے چُن لیا ہے۔ اُس نجات کے لیے جو پاک رُوح کے وسیلے پاکیزگی سے اورسچائی پر ایمان رکھنے کی بدولت ملتی ہے۔  14 ہمارے خُوشخبری سُنانے سے خُدا نے تُمہیں اُسی نجات کے لیے بُلایا تاکہ تُم ہمارے خُداوندیسُوع ؔمسیِح کے جلال میں شریک ہو سکو۔  15 پس اے بھائیواور بہنو! اُس تعلیم پر جو تُم نے ہم سے زبانی یا خطوط کے ذریعے پائی مضبوطی سے قائم رہو۔  16 اَب ہمارے خُداوندیسوُعؔ مسیِح اورہمارے باپ خُدا جس نے ہم سے محبت رکھی اور اپنے فضل سے ابدی اطمینان اور اچھی اُمید بخشی۔

  17 تُمہارے دلوں کو بھی تسلی بخشے اور تُمہیںہر اچھے کام اورکلام کرنے میں مضبوط کرے۔