کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15

2 کُرنتھِیوں 9

 9

 دینا مبارک ہے:

  1 مُجھے اُس خیرات کے بارے میںجو مُقدّسوں کی خدمت کے لیے ہے تُمہیں لکھنے کی ضرورت نہیں۔  2 کیونکہ میں جانتا ہوں کہ خیرات کرنے کے لیے تُم کتنے سرگرم ہوجسے ہم نے مِکدُنیہؔ والوں کو بڑے فخر سے بتایاکہ اخیہَؔ والے کس طرح پچھلے سال سے ہدیہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ تُمہاری اِس سرگرمی نے بُہتوں کو اِس کام کے لیے سرگر م کر دیا ہے۔  3 میں اِن بھائیوں کو بھیج رہا ہوں۔ پس جس طرح میں نے تُمہارے بارے میں اِنہیں بتایا ہے تُم وہ ہدیہ جو اکٹھا کیا گیا ہے دینے کے لئے تیار رہوتاکہ ہمارا تُم پر فخر سچ ثابت ہو۔

  4 ایسا نہ ہو کہ جب مِکدُنیہؔ کے کچھ لوگ میرے ساتھ تُمہارے پاس آئیں اور تُم تیار نہ ہو جیسا میں نے اُنہیں بتایا تو ہمیں ہی نہیں بلکہ تُمہیںبھی شرمندہ ہونا پڑے۔  5 لہٰذا میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے آنے سے پہلے میں اِن بھائیوں کو بھیجوں کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں تاکہ وعدے کے مطابق تُمہارے ہدیے تیار ہوں۔ فراخدلی سے دو نہ کہ کسی مجبوری کی ساتھ۔  6 لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ جو کسان کم بیج بوتا ہے کم فصل کاٹے گا جو زیادہ بوتاہے زیادہ فصل کاٹے گا۔  7 جتنا کسی نے اپنے دل میں ٹھہرایا ہے اُتنا ہی دے۔ نہ لاچاری سے نہ مجبوری سے کیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔  8 اور خُدا اپنے فضل کی کثرت سے تمہاری ساری ضرورتیں پُوری کرسکتا ہے تاکہ ہمیشہ تُمہارے پاس بُہت کچھ ہو اور تُم ہر نیک کام کے لیے بانٹ سکو۔

  9 جیسا کلام لکھا ہے:

 ”اُس نے بانٹا اور محتاجوں کو دیا۔ اُس کی راستبازی ہمیشہ قائم رہے گی۔“ (زبور۱۱۲: ۹)

  10 خُدا جو بونے والے کو کثرت سے بیج اور لوگوں کو کھانے کے لیے روٹی مہیا کرتا ہے وہی تُمہیں بھی بونے کے لیے بیج دے گا اور اُسے بڑھائے گا اورتُم میں راستبازی کے پھل کثرت سے پیدا کرے گا۔  11 اور تُم ہر چیز کو افراط سے پا کر کھُلے دل سے سخاوت کرسکواور لوگ تُمہارا ہدیہ ہم سے وصول کر کے خُدا کی شُکرگُزاری کریں گے۔  12 اِس خدمت سے نہ صرف مُقدسوںکی ضرورتیں پُوری ہوتی ہیں بلکہ بُہت لوگوں کی طرف سے بڑی خُوشی کے ساتھ خُدا کی شُکرگُزاری بھی ہوتی ہے۔  13 تُمہاری اِس خدمت سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ تُم اپنے اقرار کے مطابق مسیِح کی خُوشخبری کو پھیلانے میں شریک ہواور لوگوں کی مدد بھی کرتے ہو اور اِس کے لیے خُداوند کی تعریف بھی ہو گی۔  14 تُمہاری اِس سخاوت کے باعث تُمہارے لیے اپنے دل میں بڑی محبت کے ساتھ دُعا بھی کرتے ہیں۔  15 خُدا کی اِس بڑی بخشش کے لیے شُکر گُزار ہیں جو لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی