کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

2 کُرنتھِیوں 8

 8

 خیرات کرنا:

  1 عزیز بھائیو اور بہنو! خُدا نے اپنی مہربانی کی بدولت مَکدوُنیہ ؔکی کلیسیاؤں میں جو کام کئے ہم تُمہیں اُس کی خبر دینا چاہتے ہیں۔

  2 مصیبتوں کی سخت آزمائش میں بھی اپنی غریبی کے باو جود بڑی خُوشی کے ساتھ حد سے زیادہ سخاوت دِکھائی۔  3 میں اِس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اُنہوں نے اپنی طاقت کے مطابق بلکہ اُس سے بھی بڑھ کر اپنی خُوشی سے دیا۔  4 اُنہوں نے باربار اِس بات کی درخواست کی کہ وہ بھی یروشیِلم میںمُقدسوں کی خدمت میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔  5 اُنہوں نے ہماری توقع سے بڑھ کرکیا۔ پہلے اُنہوں نے اپنے آپ کو خُداوند کے سپُرد کیا پھر ہمارے جیسا خُدا اُن سے چاہتا تھا۔  6 اِس واسطے ہم نے طِطُسؔ کو نصیحت کی جیسے اُس نے پہلے تُم میں خیرات کے کام کو شروع کیا تھا اَب پھر واپس جا کر اِس خدمت کو پُورا کرے۔  7 پس جیسے تُم باقی سب کاموں میں سب سے بڑھ کر سرگرم ہو یعنی اِیمان اور کلام اور علم میں اور محبت میں جو ہم سے رکھتے ہو۔ اُسی طرح خیرات کے کام میںبھی سرگرمی سے حصّہ لو۔  8 میںتُمہیں کسی بات کے لیے مجبور نہیں کرتا۔ میں دُوسرں کی سرگرمی دیکھتے ہوئے تمہاری محبت دیکھنا چاہتا ہوں کہ کتنی ہے۔  9 تُم ہمارے خُداوند یسُوعؔ مسیِح کی پُر فضل فیاضی کو جانتے ہو کہ وہ دولت مند ہونے کے باوجود ہماری خاطر غریب بن گیا تاکہ تُم اُس کی غُربت کے باعث دولت مند ہو جاؤ۔  10 اِس بارے میں میرا تُمہارے لیے مشورہ یہ ہے کہ تُم اِس کام کو جو پچھلے سال تُم نے شروع کیا تھا مکمل کرو۔ کیونکہ تُم ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے دینے کا ارادہ کیا تھا اور تُم ہی نے سب سے پہلے دینا شروع کیا تھا۔  11 اَب اِس کام کو جو تُم نے شروع کیا تھا ختم کرو۔ اُسی سرگرمی کے ساتھ جس سرگرمی سے تُم نے شروع کیا تھا۔ اُس کے مطابق دو جتنا تُمہارے پاس ہے۔  12 اگر اچھی نیت سے دیا جائے توجو کچھ بھی تُم دیتے ہو قابلِ قبول ہے۔ جو کچھ تُمہارے پاس ہے اُس کے مطابق قبول ہو گا نہ کہ اُس کے مطابق جو تُمہارے پاس نہیں۔  13 میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ دُوسروں کی آسانی کے لیے تُمہیں مُشکل میں ڈال دوں۔ صرف اتنا چاہتا ہو ںکہ خُدا کی نعمتیں برابر تقسیم ہوں۔  14 اِس وقت تُمہارے پاس دولت کی کمی نہیں۔ اِس لیے تُم اُن کی کمی کو پُورا کر سکتے ہو جن کے پاس نہیں۔ بعد میں جب اُن کے پاس ہو گا تو تُمہاری کمی کو پُوراکردیں گے۔ اِس طرح تُم میں برابری ہو جائے گی۔  15 جیسے کلام میں درج کیا گیا:

 ”جنہوں نے زیادہ جمع کیا اُن کے پاس زیادہ نہ نکلا
 اور جنہوں نے کم جمع کیا ا ُن کے پاس کم نہ نکلا۔“ (خروج ۱۶: ۱۸)

  16 خُدا کا شُکر ہو کہ اُس نے طِطُسؔ کے دل میں بھی تُمہارے لیے ایسا ہی جوش پیدا کر دیا ہے جو میرے دل میں ہے۔  17 اُس نے ہماری درخواست کو مان لیا ہے اور بڑی گرمجوشی سے تُمہارے پاس دوبارہ آرہا ہے۔

  18 طِطُسؔ کے ساتھ ہم ایک بھائی کو بھیج رہے ہیں جس کی تعریف تمام کلیسیائیں کرتی ہیں کہ وہ خُوشخبری کا اچھا خادم ہے۔  19 وہ خیرات کو اکٹھاکرنے اور اُسے یروشلیِمؔ پہنچانے کی خدمت میں کلیسیاؤں کی ِطرف سے مقرر ہوا ہے تاکہ ہمارے ساتھ رہ کر خُداوند کو جلال دے اور یہ ظاہر ہو جائے کہ ہم اس خدمت میں کیسے سرگرم ہیں۔  20 تاکہ کوئی ہم پر پیسوں کی ہیرا پھیری کا الزام نہ لگا سکے۔  21 کیونکہ ہم نہ صرف خُدا کے سامنے بلکہ انسانوں کے سامنے بھی ایمان دار ثابت ہونے کی کوشش میں رہتے ہیں۔  22 اُن کے ساتھ ہم ایک اور بھائی کو بھی بھیجا ہے جسے ہم نے کئی بار بُہت سی باتوں میں آزمایااور سرگرم پایااورتُم پر ہمارے بھروسے کے باعث وہ اور بھی زیادہ سرگرم ہو گیا ہے۔  23 اگر کوئی طِطُسؔ کے بارے میںپُوچھے تو اُسے بتاؤ کہ وہ میرا ساتھی ہے اور اگر اُن دو کے بارے میں کوئی پُوچھے تو بتاؤ کہ کلیسیاؤں نے ا ُنہیں اِس خدمت کے لیے مقرر کیا ہے اور وہ اپنی خدمت سے مسیح کا جلال ظاہر کرتے ہیں۔  24 اپنی محبت کو اور ہمارے اُس فخر کو جو ہم تُم پر کرتے ہیں کلیسیاؤں پر ثابت کرو۔