کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

2 کُرنتھِیوں 5

 5

  1 ہم جانتے ہیں کہ ہمارا بدن جو اِس زمین پر ہمیں رہنے کے لیے ایک خیمہ کے طور پر دیا گیا ہے جب یہ گر جائے گا تو آسمان پر ہمیں ایسا گھر ملے گا جو انسانی ہاتھ سے بنا ہوا نہیں یعنی ایسابدن جو ہمیشہ تک قائم رہنے والا ہے۔  2 ہم اپنے اِس بدن میں کراہتے ہیں اور آسمانی بدن کو پہننے کے لیے بے تاب ہیں۔

  3 تاکہ اُسے پہن کر خُدا کے حضور اپنی شرمندگی ڈھانپ سکیں۔  4 ہم اِس بدن میں اِس لیے نہیں کرا ہتے کہ مر کر اِس سے چھٹکاراحاصل کرناچاہتے ہیں بلکہ اِس پر نئے بدن کو پہننا چاہتے ہیں تاکہ فانی بدن غیر فانی بدن میں غرق ہو جائے۔  5 خُدا ہی ہے جس نے ہمیں اِس اَبدی بدن کے لیے تیار کیا اور پاک رُوح ضمانت کے طورپردیا ہے۔  6 اِسی لیے ہم ہمیشہ پُراعتمادرہتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ جب تک اِس بدن میں ہیں خُدا کے گھرسے جُدا ہیں۔  7 کیونکہ ہم ایمان سے چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔  8 ہمیں پُورے دل کے ساتھ اِس بدن سے جُدا ہو کر خُدا کے ساتھ اُس کی حضوری میں رہنا منظور ہے۔  9 ہم چاہے اِس بدن میں ہوں یا اُس کے ساتھ اپنے خُدا کو خُوش کریں۔  10 کیونکہ ہم سب نے مسیِح کے تخت عدالت کے سامنے کھڑا ہونا ہے تاکہ ہم سب کے کام ظاہر کئے جائیں جو ہم نے اِس بدن میں کئے، چاہے اچھے ہوں یابُرے۔ تاکہ ہر شخص اپنے کاموں کا بدلہ پائے۔

 خُدا کے ساتھ صُلح:

  11 ہم سمجھتے ہیں کہ خُدا کے خُوف کا کیا مطلب ہے اِسی لیے ہم دُوسروں کو بھی خُدا کا خُوف ماننے کے لیے قائل کرتے ہیں۔ خُدا ہمیں اچھی طرح جانتا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ تُم بھی جانتے ہو۔

  12 کیاہم دوبارہ اپنی نیک نامی جتانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ نہیں! بلکہ تُمہیں وہ وجہ بتا رہے ہیں جس کے سبب تُم ہم پر فخر کر سکواور اُن کو جواب دے سکو جو ظاہری باتوں پر فخر کرتے ہیں اور دل سے سنجیدہ نہیں۔

  13 اگر تُم سمجھتے ہو کہ ہم اپنے ہوش میں نہیں تو یہ خُدا کے لیے ہے اور اگر ہوش میں ہیں تو تُمہارے لیے۔  14 کچھ بھی ہو مسیِح کی محبت ہم کو مجبور کرتی ہے کیونکہ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ مسیِح ہم سب کے واسطے مؤاتو سب اپنی پُرانی زندگی کے اعتبار سے مر گئے۔  15 وہ ہم سب کی خاطر اِس لیے مؤاتاکہ وہ جو جیتے ہیں آگے کواپنے لیے نہیں بلکہ اُس کے لیے جِئیں جو اُن کے لیے مؤا اور پھر جی اُٹھا۔  16 اَب سے ہم کسی کو جسم کے لحاظ سے نہیںجانیں گے۔ ایک و قت ہم نے مسیِح کو بھی اِنسان کے طور پر جانا تھامگر اَب سے نہیں جانیںگے۔  17 اِس لیے جو کوئی مسیِح میں ہے تو نیامخلوق ہے۔ پُرانی چیزیں جاتی رہیںکیونکہ وہ سب نئی ہو گئیں۔  18 یہ سب کچھ خُدا کی طرف سے ہے۔ یسُوع ؔ مسیِح کے و سیلے سے خُدا نے ہم سے صُلح کی اور اب اِس خدمت کو ہمارے سپُرد کیا ہے کہ لوگوں کی خُدا کے ساتھ صُلح کرائیں۔  19 خُدا نے مسیِح میں دُنیاکے ساتھ میل کر لیا۔ اور لوگوں کے گُناہ اُن کے ذِمے نہ لگائے اور میل ملاپ کا پیغام ہمارے سپُرد کیا۔

  20 پس ہم مسیِح کے سفیر ہیں۔ خُدا ہمارے وسیلے سے اِلتجا کرتا ہے اور ہم مسیِح کی طرف سے مِنّت کرتے ہیں کہ خُداکے پاس واپس آجاؤ۔  21 خُدانے مسیِح کو ہماری خاطر گُناہ ٹھہرایا جبکہ وہ گُناہ سے واقف نہ تھاتاکہ اُس کے وسیلے ہم خُدا کے حضور راستباز ٹھہریں۔