کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

2 کُرنتھِیوں 2

 2

  1 چنانچہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اَب میرا تمہارے پاس آنا کسی غم کا باعث نہ ہوگا۔  2 اگر میں تُمہیں غمگین کروں تو مُجھے کون خُوش کرے گا؟ تُم ہی مُجھے خُوش کرو گے جن کو میں نے غمگین کیا۔  3 دراصل میں نے یہ باتیں اِس لیے لکھیں تاکہ جب تُمہارے پاس آؤں تو اُن لوگوںسے مُجھے غم نہ ملے جن سے مُجھے خُوشی ملنی چاہیے۔ اور مُجھے پُورا یقین ہے تُم سب کی خُوشی میری خُوشی میں ہے۔  4 میں نے نہایت رنجیدہ اور دُکھی دل اور آنسُوؤں کے ساتھ تُم کو لکھا تھا اِس لیے نہیں کہ تُمہیں غمگین کروں۔ بلکہ اِس لیے کہ تُم جان جاؤ کہ میں تُم سے کتنا پیارکرتا ہوں۔

 قصور وار کی معافی:

  5 تُم میںسے جو کوئی بھی غم کا باعث ہوا ہے میرے ہی لیے نہیں بلکہ مُجھ سے زیادہ تُمہارے غم کا باعث ہوا ہے۔ (لیکن میں زیادہ سختی سے بات نہیں کرنا چاہتا)  6 تُم میں سے بُہتوں نے اُس کی مخالفت کر کے جوسزا اُسے دی ہے وہی اُس کے لیے کافی ہے۔  7 لہٰذا تُم اُسے معاف کرو تاکہ وہ بحال ہو۔ اور غم میںدَب نہ جائے۔  8 میری تُم سے درخُواست ہے کہ اُس کے لیے اپنی محبت ظاہر کرو۔  9 میں نے یہ اِس لیے بھی لکھا تھا کہ جان سکوں کہ تُم میری نصیحت پر پُورے طور سے عمل کرتے ہو یا نہیں۔  10 جسے تُم معاف کرتے ہو اُسے میں بھی معاف کرتا ہوں۔ اور یہ میں تُمہارے فائدہ کے لیے اُس اختیار سے کرتا ہوں جو یسُوع ؔمسیِح میںمُجھے دیا گیا۔  11 تاکہ شیطان کا ہم پر کوئی داؤ نہ چلے کیونکہ ہم اُس کی بُری چالوں سے واقف ہیں۔

  12 جب تر وآسؔ میں میرے لیے خُوشخبری کی منادی کرنے کا دروازہ کھُلا اورمیں وہاںآیا۔  13 مگر میرا بھائی طِطُسؔ تُمہاری خبر لے کر وہاں نہیں پہنچاجس سے میںبے چین ہو کر وہاں سے مکدُنیہؔ چلا گیا۔  14 مگر خُدا کا شُکر ہوکہ مسیِح کے قیدی ہو کر اُس کے پیچھے پیچھے فتح مند جلوس کی شکل میں جہاں وہ چاہتا ہے جاتے ہیں تاکہ اُس کے علم کی خُوشبو ہر طرف پھیلائیں۔  15 مسیح کے بارے میں ہماری منادی خُدا کے نزدیک اُس خُوشبو کی مانند ہے جو لوگوں تک پہنچ کر بعض کے لیے نجات کا اور جو اُسے قبول نہیں کرتے ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔  16 ہلاک ہونے والوں کے لیے ہم موت کی بُو اور نجات پانے والوں کے ہمیشہ کی زندگی کی خُوشبو ہیں۔ مگر ایسی خدمت کرنے کے لائق کون ہے؟  17 اور بُہت سارے لوگوں کی طرح ہم خُدا کے کلام کو نفع کا ذریعہ نہیں بناتے نہ آمیزش کرتے ہیں بلکہ دِل کی صفائی اور سنجیدگی سے مسیِح کے لیے منادی کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ خُدا کی حضوری میں ہیں۔