کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

2 کُرنتھِیوں 13

 13

 آخری نصیحت:

  1 میں تیسری بار تُمہارے پاس آ رہا ہوں اِس بار کلام کے مطابق ہر معاملہ دو اور تین گواہوں کی گواہی سے طے کریں گے۔  2 میں جب دُوسری دفعہ تُمہارے پاس آیا تھا تو ا ن کو جو ابھی تک گُناہ کرتے ہیںخبردار کیا تھااُسی طرح اب بھی غیرحاضری میں اُن کو خبردار کرتا ہوں۔ جب پھر آؤں گا تو در گُزر نہیں کروں گا۔  3 اور آکر میں سب باتوں کا ثبوت دے کر ظاہر کروں گا کہ مسیِح مُجھ میں ہو کر کلام کرتا ہے۔ وہ تُمہارے معاملہ میں کمزورنہیں بلکہ زورآور ہے۔  4 بیشک یسُوعؔ کمزوری کی حالت میں مصلوب ہوامگر اب خُدا کی قُدرت سے زندہ ہے۔ ہم بھی اسی طرح سے جسم کے لحاظ سے کمزور نظر آتے ہیںلیکن تُمہارے لیے ہم خُدا کی قُدرت کے ساتھ زندہ ہیں۔  5 اپنے آپ کو آزماؤ کہ ایمان پر ہو یا نہیں؟ کیاتم جانتے ہوکہ یسُوعؔمسیِح تُم میں رہتا ہے؟ ورنہ تُم نامقبول ہو۔  6 میں اُمیدکرتا ہوں کہ تُم آز ما کر جان جاؤ گے کہ ہم نامقبول نہیں۔  7 ہم دُعا گو ہیں کہ تُم کوئی غلط کام نہ کرو۔ ہماری یہ نیت نہیں کہ تُم پر اپنے اختیار کو جتا کرخُود مقبول ٹھہریں بلکہ یہ کہ تُم نیکی کرو چاہے ہم نا مقبول ٹھہریں۔  8 کیونکہ ہم حق کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے بلکہ حق کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں۔  9 ہم اپنی کمزوری میں خُوش ہیں اگر اِس سے تُم زورآور نظر آؤ۔ ہم دُعا کرتے ہیں کہ تُم کامل ہو جاؤ۔  10 میں یہ سب باتیں تُمہاری غیر حاضری میں اِس لیے لکھتا ہوں تاکہ حاضر ہو کر مُجھے سختی نہ کرنا پڑے۔ کیونکہ جو اختیار مُجھے خُدا میں ملا ہے وہ تُمہیں مضبوط کرنے کے لیے ملا ہے نہ کہ کمزور کرنے کے لیے۔

  11 غرض عزیز بھائیو! اوربہنو! خُوش رہو۔ کامل بنو۔ ایک دُوسرے کی حوصلہ افزائی کرو۔ یک دل رہو۔ میل ملاپ رکھو۔ تو محبت اور اطمینان کاخُدا تُمہارے ساتھ ہوگا۔

  12 گلے مل کر ایک دُوسرے کو سلام کرو۔  13 یہاں کے سب مُقدس لوگ تُمہیں سلام کہتے ہیں۔

  14 خُداوند یسُوعؔ مسیِح کا فضل اور خُدا کی محبت اور رُوح اُلقُدس کی شراکت تُم سب کے ساتھ ہوتی رہے۔