کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

1 تیمِتھُیس 6

 6

  1 جتنے نوکر ہیں عزت کی رُوح میں اپنے مالکوں کی تابعداری کریں تاکہ مسیِحی تعلیم کی بدنامی نہ ہو۔  2 اور جن کے مالک ایماندار ہیںوہ اپنے مالکوں کو بھائی سمجھ کرحقیر نہ جانیںبلکہ اور زیادہ اُن کے لیے محنت سے کام کریں کیونکہ اُن کی محنت کا فائدہ اُن کا ایماندار بھائی اُٹھا رہا ہے جو عزیز ہے۔ اِن باتوں کی تعلیم دے اور نصیحت کر۔

  3 یہی یسُوعؔ مسیِح کی صحیح تعلیم ہے جو دینداری کے مطابق ہے اِس کے علاوہ اگر کوئی اسے نہیں مانتا اورکوئی دُوسری تعلیم دیتا ہے۔

  4 وہ مغرور ہے اور کچھ نہیں جانتا۔ ایسا شخص فقط لفظوں پر تکرار اور بحث مباحثہ کرنے کا عادی ہے جس سے تفریق، حسد، جھگڑے اور بدگمانیاں پیدا ہوتی ہیں۔  5 چونکہ اُن کی سوچ بگڑ گئی ہے اُن میں ہمیشہ جھگڑا رہتا ہے وہ سچائی سے پھر گئے ہیںاور صرف مالی فائدہ کے لیے دینداری کو اختیار کیاہے۔ ایسے لوگوں سے دُور رہ۔  6 ہاں یہ سچ ہے کہ دینداری بڑے نفع کا ذریعہ ہے۔ بشرطیکہ جو کچھ کسی کے پاس ہے اُس پر قناعت کرے۔  7 کیو نکہ دُنیا میں نہ توکچھ لے کر آئے ہیں اور نہ ہی کچھ لے کر جا سکتے ہیں۔  8 اگر ہمارے پاس کھانے او رپہننے کو ہے تو اِس پر قناعت کریں۔  9 جو امیر ہونا چاہتا ہے آزمائش میں پڑ کرایسی بیہودہ اورنقصان پہنچانے والی خواہشوں میں پھنس کر تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔  10 دولت سے پیار ہرطرح کی بُرائی کی جڑ ہے۔ اِس کی ہوس میں بعض لوگوں نے ایمان سے گمراہ ہو کر اپنے دلوں کو طرح طرح کے غموںسے چھلنی کر لیا ہے۔

 شخصی نصیحتیں:

  11 اے تِیمُتھِیسؔ مردِ خُدا! یسی بُرائیوں سے بھاگ اور راستبازی، دینداری، اِیمان، محبت، صبر اور حلم کا طالب ہو۔  12 ایمان کی ا چھی کُشتی لڑ۔ اُس ہمیشہ کی زندگی کو اپنے قبضے میں کر لے جس کے لیے تُجھے بُلایا گیااور جس کا اقرار تو نے سب لوگوں کے سامنے کیاتھا۔  13 میں اُس خُدا کو جو سب کو زندگی دینے والاہے اور یسُوع ؔمسیِح کو جس نے پُنطیُس ؔپیلاطُس ؔکے سامنے اچھا اقرار کیا گواہ کر کے تُجھے حکم دیتا ہوں۔  14 اِن حکموں پربغیر خطا کے عمل کرتاکہ خُداوندیسُوعؔ کی آمد تک بے اِلزام رہے۔  15 خُدا خُود اپنے مناسب وقت پر مسیِح کو آسمان سے ظاہر کرے گا۔ جو مُبارک اورواحِد حاکم، بادشاہوں کا بادشاہ اور خُداوندوں کا خُدا ہے۔  16 صرف وہی جو غیرفانی ہے اور ایسے نورمیں رہتا ہے جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ اور کسی نے اُسے نہیں دیکھا نہ دیکھ سکتا ہے ساری عزت اور قدرت اُسی کی ہے۔ آمین!

  17 اِس دُنیا کے دولت مندوں کو سکھا کہ مغرُور نہ ہوں اور ختم ہونے والی دولت پر بھروسا کرنے کے بجائے خُدا پر بھروساکریں جو ہمیں لُطف اندوز ہونے کے لیے سب چیزیں کثرت سے دیتا ہے۔  18 اُنہیں بتا کہ اپنی دولت نیک کاموں پر خرچ کیاکریں۔

 نیک کاموں میں دولت مند بنیں ضرورت مندوں کی فراخدلی سے مدد کریں۔  19 اِس طرح وہ آیندہ کے لیے ان کاموں کے وسیلے اچھی بنیاد رکھیں تاکہ حقیقی زندگی حاصل کریں۔

  20 اے تیمُتھِیسؔ اُس امانت کوجو تیرے سپُرد کی گئی ہے ایک ایماندار کے طور پر حفاظت کر۔ بے وقوفی کی باتوں پر دھیان نہ دے اور اُس علم کی مخالفت کی پرواہ نہ کر جو علم ہے ہی نہیں۔  21 بعض اِس علم کی پیروی کر کے ایمان سے بھٹک گئے ہیں۔

 خُدا کا فضل تُمہارے ساتھ رہے۔