کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16

1 تیمِتھُیس 4

 4

 جُھوٹے اُستاد:

  1 پاک رُوح نے صاف طور پر فرمایاہے کہ آخِری زمانوں میں بعض لوگ مسیِحی ایمان سے مُنہ موڑ کر گُمراہ کرنے والی رُوحوں اور شیاطین کی تعلیمات کی طرف توجہ دینے لگیں گے۔  2 ایسی تعلیمات دینے والے ایسے جُھوٹے اور ریاکار لوگ ہوں گے جن کا ضمیر گرم لوہے سے داغا گیا ہے اور وہ بُرے اور بھلے کی تمیز کھو بیٹھے ہیں۔  3 یہ ان باتوں کی تعلیم دیں گے کہ شادی کرنا ٹھیک نہیںیا ایسے کھانے کھانا ٹھیک نہیں جنہیں خُدا نے اِس لیے پیدا کیا تاکہ ایماندار اور سچائی کو جاننے والے اُنہیںشُکرگُزاری کے ساتھ کھائیں۔  4 جو چیز خُدا نے کھانے کے لیے پیدا کی ہیں اچھی ہیں۔ اور کوئی بھی چیز انکار کے لائق نہیں اگراُسے شُکرگُزاری کے ساتھ کھایا جائے۔  5 اِس لیے کہ وہ خُدا کے کلام اور دُعا کرنے سے پاک ہو جاتی ہے۔

 یسُوع ؔمسیِح کا اچھاخادم ہونا:

  6 تو اگر یہ باتیں وہاں بھائیوں اور بہنوں کو سکھائے گا تو یسُوعؔ مسیِح کا اچھا خادم کہلائے گا یعنی وہ جو ایمان کے کلام اور اچھی تعلیم سے پرورش پاتااور اِس پر عمل کرتاآیاہے۔  7 اپنا وقت بیہودہ کہانیوں اور فضول تکرار میں ضائع نہ کربلکہ اپنا دھیان خُدا کی تعلیم کی طرف لگا۔  8 جسمانی ریاضت فائدہ مند تو ہے مگر دینداری میں ریاضت سب باتوں میں فائدہ مند ہے اِسی میں اِس جہان کی اور آنے والی زندگی کا وعدہ بھی ہے۔  9 یہ بات سچ اور ہر طرح سے قبول کرنے کے لائق ہے۔  10 اِس لیے ہم محنت کرتے ہیں اور مسلسل جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ ہماری اُمید اُس زندہ خُدا پر ہے جو تمام لوگوں کا مُنجّی ہے، خاص طور پر ایمانداروں کا۔

  11 اِن باتوں کی اختیار کے ساتھ تعلیم دے اور حکم کر۔  12 کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرے اِس لیے اپنے کلام میں چال چلن میں محبت، ایمان اور پاکیزگی میں ایمانداروں کے لیے نمونہ بن۔

  13 کلام سُنانے، نصیحت کرنے اور تعلیم دینے میں لگا رہ جب تک میں آنہ جاؤں۔  14 اپنی اُس رُوحانی نعمت سے غافل نہ رہ جو تُجھے نبوت کے ذریعے اُس وقت ملی جب بُزرگوں نے تُجھ پر ہاتھ رکھے تھے۔

  15 اِن باتوں پر پورا دھیان دے اور لگاتار اِن میں مگن رہ تاکہ تیری ترقی سب پر ظاہر ہو۔

  16 اپنی تعلیم اور زندگی پر نظر رکھ کہ کس طرح رہتاہے۔ سچائی اور حق پر قائم رہ کیونکہ یہ تیری اورتیرے سُننے والوں کی نجات کے لیے کا باعث ہو گا۔