کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15

1 تیمِتھُیس 2

 2

 شفاتی دُعائیں:

  1 سب سے پہلے میں تُم سے یہ درخواست کروں گا کہ سب کے لیے مناجاتیں، التجائیں، دُعائیں شکرگزاری کے ساتھ کی جائیں۔  2 اپنے حاکموںاور اعلیٰ عہدیداروں کے لیے بھی ایسے ہی دُعا کیاکرو تاکہ ہم امن سے رہتے ہوئے سکُون سے کمال دینداری اور پاکیزگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔  3 کیونکہ یہ ہمارے خُدا کے نزدیک اچھا اور پسندیدہ ہے۔  4 جوچا ہتاہے کہ سب نجات حاصل کر کے سچائی کو پہچانیں۔  5 کیونکہ ایک ہی خُدا ہے اور خُدا سے ہمارا ملاپ کروانے والا بھی ایک ہی ہے یعنی یسُوع ؔمسیِح جو انسان ہے۔  6 اُس نے اپنی جان فدیے کے طور پر دے کر سب کو مخلصی دلوائی۔ یہ وہ پیغام ہے جو خُدا نے ٹھیک مقررہ وقت پر ہمیں دیا۔  7 اِسی پیغام کا منادی کرنے والا اور رسول ہونے کے لیے مُجھے چُنا گیاتاکہ غیرقوموں کو ایمان اور سچائی کی باتیں سکھا سکوں۔ میں جُھوٹ نہیں مسیح میں صرف سچ کہتا ہوں۔

  8 میں چاہتا ہو کہ مرد ہر جگہ پاک ہاتھوں کو اُٹھا کر بغیر غُصّے اور جھگڑے کے دُعا کیا کریں۔  9 اسی طرح عورتیں بھی حیادارلباس پہنیںاورپرہیزگاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ توجہ حاصل کرنے کے لیے بالوں کے مختلف نمونے بنا کر، چمکدار لباس پہن کر، اورقیمتی زیورات سے اپنی آرایش کریں۔  10 بلکہ خُدا پرست عورتوں کی طرح اپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں۔

  11 عورت کو چاہیے کہ وہ خاموشی اور فرمانبرداری سے تعلیم حاصل کرے۔  12 میں اِس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی عورت مرد کو سکھائے یا اُس پر حُکم چلائے بلکہ خاموش رہے۔  13 کیونکہ آدم پہلے بنایا گیا نہ کہ حوّا۔

  14 اور آدم نے نہیں بلکہ عورت نے فریب کھا کر نافرمانی کی اور گُناہ کا سبب بنی۔  15 مگر وہ بچوں کو جنم دینے کے باعث نجات پائے گی بشرطیکہ وہ ایمان، محبت، پاکیزگی اور پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گزاریں۔