کتاب باب آیت
1 2 3 4 5

1 تھِسلُنیکیوں 5

 5

 خُداوندکی آمد ثانی کی تیاری:

  1 عزیز بھائیو اور بہنو! یہ سب کیسے اور کب ہو گا۔ ہم اِس بارے میں تُمہیںکچھ لکھنے کی ضرورت محسوس نہیں نہیںکرتے۔  2 تُم خُود جانتے ہو کہ خُداوند کی واپسی کادن اچانک ہو گاجس طرح چور رات کو آتا ہے۔

  3 جب لوگ کہتے ہو ں گے کہ امن ہے اور سب ٹھیک ہے، اُس وقت ہلاکت اُن پر اچانک آ پڑے گی جیسے حاملہ کے درد لگتے ہیںاور بچ نکلنے کا کوئی موقع نہ ہو گا۔  4 مگراے بھائیواور بہنو! تُم اِن باتوں سے باخبر ہوکیونکہ تُم تاریکی میں نہیںکہ وہ دن چورکی طرح تُم پر آ پڑے۔  5 کیونکہ تُم نُور کے فرزند اور دن کے فرزند ہو۔ ہمارا رات اورتاریکی سے کوئی تعلق نہیں۔  6 پس دُوسروں کی طرح غفلت میں سوئے نہ رہوبلکہ اِن باتوں کو سمجھتے ہوئے پُورے ہوش میںاور جاگتے رہو۔  7 سونے والے رات ہی کو سوتے ہیں اور مدہوش ہونے والے بھی رات ہی کو نشہ کرتے ہیں۔  8 ہم جو دن کے ہیں، آؤ پُورے ہوش کے ساتھ ایمان اور محبت کا بکتر باندھ کر اور نجات کی اُمید کا خَود (ہیلمٹ) پہن لیں۔  9 کیونکہ خُدا نے ہمیں یسوُعؔ مسیِح میں نجات کے لیے چُنا ہے نہ کہ اپنے غصب کے لیے۔  10 یسوُعؔ ہمارے لیے اِس واسطے مُؤا کہ چاہے ہم زندہ ہوں یا مُردہ، جب وہ آئے تو اُسی کے ساتھ جئیں۔  11 پس ایک دُوسرے کا حوصلہ بڑھاؤ اور ایمان میں تر قی کرنے کے لیے مدد کرتے رہوجیسا کہ تُم کرتے بھی ہو۔

 آخری ہدایات:

  12 عزیز بھائیو اور بہنو! ہم تم سے درخواست کرتے ہیں کہ جو تم میں خُداوند کا کام کرنے میںمحنت کرتے اورخُداوند میں تُمہاری رُوحانی رہنمائی اور نصیحت کرتے ہیں اُن کو مانو۔  13 اُن کے اِس کام کے سبب بڑی محبت سے اُن کی عزت کرواور آپس میں میل ملاپ رکھو۔

  14 عزیز بھائیو اور بہنو! بے کار اور سُست رہنے والوں کو سمجھاؤ۔ وہ جو بے دل ہیں اُن کا حوصلہ بڑھاؤ۔ کمزوروں کا خیال رکھو۔ اور سب کے ساتھ صبر سے پیش آؤ۔  15 خیال رہے کہ کوئی بُرائی کے بدلے بُرائی نہ کرے بلکہ بھلائی کرنے کے لیے تیار رہو آپس میںبھی اور دُوسروں کے ساتھ بھی۔

  16 ہر وقت خُوش رہو۔  17 بلاناغہ دُعا کیا کرو۔  18 ہر طرح کے حالات میں شُکرگُزار رہو کیونکہ خُدا کی یسوُعؔ مسیِح میںتُمہارے لیے یہی مرضی ہے۔  19 رُوح کو نہ بُجھاؤ۔  20 نبوتوں کی حقارت نہ کرو۔  21 جو باتیں بتائی جائیں اُنہیں پرکھوجو اچھی ہیں اُنہیں اَپنا لو۔  22 ہر طرح کی بُرائی سے دُور رہو۔

  23 خدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تُمہیںخود ہر طرح سے پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن کو خُداوند یسوُع ؔ مسیِح کے آنے تک پوری طرح سے بے الزام اور محفوظ رکھے۔  24 اور خُدا اِیسا ہی کرے گا کیونکہ جس نے تُمہیں بُلایا ہے وہ وفادار ہے۔

  25 عزیز بھائیواور بہنو! ہمارے لیے دُعا کرتے ر ہو۔

  26 گلے لگ کر سب بھائیوں کو سلام کرو۔

  27 میں خُداوند میں آپ کو حُکم کرتا ہوںکہ یہ خط سب بھائی بہنوں کے سامنے پڑھا جائے۔

  28 ہمارے خُداوندیسوُعؔ مسیِح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔