کتاب باب آیت
1 2 3 4 5
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

1 تھِسلُنیکیوں 4

 4

 زندگی جسے خُدا پسند کرتا ہے:

  1 اے بھائیو اور بہنو! آخر میں ہم تُم سے یسُوعؔ مسیِح میںیہ درخواست کرتے ہیں کہ اِس طرح سے زندگی گزارو جس سے خُدا خُوش ہوجیسا کہ تُم نے ہم سے سیکھا ہے اور جس طرح تُم گزارتے بھی ہو۔ ہم تُم کو نصیحت کرتے ہیں اِس میں اور ترقی کرتے جاؤ۔  2 کیونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم نے خُداوند یسوُعؔکے اختیارمیں تُم کو کیا کیا ہدایات دیں۔  3 خُدا کی تُمہارے بارے میں یہ مرضی ہے کہ تُم پاک بنو اور ہر طرح کی زناکاری سے دُور رہو۔  4 تُم میں ہر کوئی اپنے جسم کو قابو میں رکھنا سیکھے تاکہ پاکیزگی اور عزت کے ساتھ زندگی گُزارو۔  5 جسمانی خواہش کو پُورا کرنے کے جنون میں مبتلانہ ہوں جیسے غیرقومیںہیں جو خُدا کو نہیں جانتیں۔  6 لہٰذااِس معاملے میں کوئی بھی اپنی حد سے آگے نہ بڑھے اور نہ اپنے ہم ایمان بہن یا بھائی کی محبت کا ناجائزفائدہ اُٹھائے کیونکہ خُداوند ایسے گناہوںکی سزا دیتا ہے۔ ہم پہلے ہی اِس بارے میں تُمہیں بتا چُکے ہیں۔  7 اس لئے کہ خُدا نے ہمیں پاکیزگی کے لیے بُلایاہے نہ کہ ناپاکی کے لیے۔  8 پس جو کوئی پاکیزگی کے اِن اصولوں کے مطابق زندگی گُزارنے سے انکار کرتا ہے وہ انسانوں کی نہیں بلکہ خُدا کی نافرمانی کرتاہے جو تُم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے۔  9 ایک دُو سرے سے برادرانہ محبت کے بارے میں تُمہیں لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ خُدا نے خُود تُمہیں ایک دُوسرے سے محبت کرنے کی تعلیم دی ہے۔  10 یقینا تُم مکدُنیہؔ کے تمام ایمانداروں سے محبت رکھتے ہو۔ تو بھی ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیںکہ اِس محبت کو اورزیادہ بڑھاؤ۔  11 ہماری ہدایت کے مطابق اِس بات کا ارادہ کرلو کہ صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے خاموشی سے رہنا ہے اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنی ہے۔  12 تاکہ وہ لوگ جو ایمان نہیں لائے تُمہارے طرزِزندگی کو دیکھ کر تُمہاری عزت کریں اورتم کسی چیز کے محتاج نہ رہو۔

 خُداوند کی آمدِثانی:

  13 عزیز بھائیواور بہنو! ہم نہیںچاہتے کہ تُم اُن کے بارے میں جو موت کی نیند سوگئے ہیں بے خبر رہوتاکہ تُم نااُمیدلوگوں کی طرح اُن کے لیے ماتم نہ کرو۔  14 جبکہ ہمارا ایمان ہے کہ یسُوع ؔ ُمر گیا اور پھر جی اُٹھا تو ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ جب یسُوع ؔ واپس آئے گا تو خُدا اُن ایماندارں کو بھی جو یسُوعؔ میں سو گئے ہیں اُ س کے ساتھ واپس لائے گا۔  15 ہم خُدا کے کلام کے مطابق اعلان کرتے ہیں کہ ہم جو زندہ ہیں اور خُداوند کے آنے تک باقی رہیں گے ہرگز اُن سے جو سوگئے ہیں آگے نہ بڑھیں گے۔  16 کیونکہ جب خُداوند خُود ایک بڑی للکار اور مُقّرب فرشتے کی آواز اور خُدا کے نرسنگے کی پُکار کے ساتھ آسمان سے اُتر ے گااور پہلے تو وہ جو مسیِح میں موئے ہیںجی اُٹھیں گے۔  17 پھر ہم جو زندہ باقی ہیں اور زمین پر اُس کے مُنتظرہیں اُن کے ساتھ بادلوں میں اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا استقبال کریں اور ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں۔  18 پس تُم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلی دیا کرو۔~