کتاب باب آیت
1 2 3 4 5
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

1 تھِسلُنیکیوں 3

 3

  1 جب ہم زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے تو اتھینےؔ میں اکیلے ٹھہر جانا ہی مناسب سمجھا۔  2 اور تیمُتھیسؔ کو تُمہارے پاس بھیجا جو ہمارا بھائی اور مسیِح کی خُوشخبری کی منادی میں ہمارا ہم خدمت ہے تاکہ تُمہیں مضبوط کرکے ایمان میں تُمہاری حوصلہ افزائی کرے۔  3 تاکہ اِن مصیبتوں میں کوئی گھبرا نہ جائے کیونکہ تم جانتے ہو کہ ہم اِن ہی کے لئے مقرر ہوئے ہیں۔  4 بلکہ جب ہم تُمہارے پاس ہی تھے تو تُمہیں بتادیا تھا کہ یہ مصیبتیں آئیںگی اور ایسا ہی ہوا۔  5 جب میں زیادہ دیر برداشت نہ کر سکا تو تیمُتھیس ؔ کو تُمہارے ایمان کا حال جاننے کے لیے بھیجا میں فکرمند تھا کہ کہیں ایسانہ ہوا ہو کہ آزمانے والے نے آزمایا ہو اور ہمارے محنت بے فائدہ گئی ہو۔

  6 تیمُتھیسؔ نے ابھی واپس آکر تُمہاری وفاداری اور مُحبت کے بارے میں اچھی خبر دی اور یہ بھی کہ تُم ہمیشہ خُوشی سے ہمارا ذکر کرتے ہو اور ہم سے ملنے کے لیے اُتنے ہی بے تاب ہو جتنے کہ ہم تُمہارے لیے۔  7 اِس لئے اے بھائیو! ہم نے اپنی ساری تکلیفوں اور مصیبتوں میں تُمہارے ایمان کی وجہ سے تمہارے بارے میں بڑی تسلی پائی۔  8 اِس بات سے کہ تُم خُداوند میں مضبوطی سے قائم ہو ہمیں نئی زندگی ملی ہے۔  9 تُمہاری بدولت ہمیں خُدا کے حضُورجو بڑی خُوشی ملتی ہے اُس کے لئے ہم کس طرح تمہارے لئے خدا کا شکر ادا کریں۔  10 ہم دن رات پُورے دل سے یہ دُعا کرتے ہیںکہ خُدا دوبارہ تُم سے ملائے تاکہ تُمہارے ایمان کی کمی کو پُو را کر سکیں۔  11 اب خُدا باپ اور خُداوند یسُوعؔ مسیح خُود ہمیں تُم سے جلد ملوائے۔  12 خُدا تمہاری محبت کوایک دُوسرے کے لیے کثرت سے بڑھائے اور تُم لوگوں سے ویسی ہی محبت کرو جیسے ہم نے تُم سے کی۔

  13 اور خُدا تُمہارے دلوں کو مضبوط اور بے اِلزام اور پاک رکھے تاکہ جب خُداوند یسوُعؔ مسیح اپنے مُقدسوں کے ساتھ آے تو تُم اُس کے حضُوربے عیب کھڑے ہو سکو۔