کتاب باب آیت
1 2 3 4 5

1 پطرس 1

 1

  1 یسوُعؔ مسیح کے رسُول پطرس ؔکی طرف سے، خُداکے اُن چُنے ہوے مُسافِرں کے نام جوپُنطُسؔ، گلتیہؔ، کَپّدُکیہؔ، آسِیہؔاوربتھُنیہؔمیںجابجا رہتے ہیں۔  2 جنہیں خدا باپ نے اپنے ارادے کے مُطابق پہلے سے چُنا کہ رُوح القُدس سے پاک ہوکر یسوع ؔمسیِح کے فرمانبردارہوئے اور اُس کے خُون کے چھڑکے جانے سے صاف کئے گئے۔

 زندہ اُمید:

  3 ہمارے خُداوند یسوع ؔ مسیِح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو، جِس نے اپنی بڑی رحمت سے، یسوع ؔمسیِح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعث ہمیں نئے سِرے سے پیدا کیااور ہمیں زِندہ اُمید بخشی۔  4 تاکہ ایک ایسی میراث حاصل کریں جو آسمان پر محفُوظ ہے۔ جو نہ خراب ہوتی ہے اورنہ برباد، بلکہ لاتبدیل ہے۔  5 خُدا تُمہارے اِیمان کے باعث اپنی قدرت سے تُمہاری حفِاظت آخر تک کرتا ہے کہ تُم اُس نجات کو حاصل کرو جو آخری وقت ظاہر ہونے کو ہے۔

  6 اِس سبب سے بڑی خوشی منائو کیونکہ بڑی شادمانی تُمہاری مُنتظر ہے، اگرچہ اب تھوڑی مُدت کے لیے طرح طرح کی آزمایشوںسے غم زدہ ہو۔  7 یہ اِس لئے ہے کہ تمہارا ایمان حقیقی ثابت ہو جو آگ میں تائے ہوئے فانی سونے سے بھی زیادہ اصلی ہے۔ جب یسوعؔ مسیِح ظاہر ہو گا تو یہ ایمان تمہاری تعریف اور جلال اور عزت کا باعث ہوگا۔  8 تم نے اُسے (یسوعؔ) کبھی نہیں دیکھا تو بھی اُس سے محبت کرتے ہو۔ اگرچہ وہ نظر نہیں آتا، اُس پر ایمان رکھتے ہواور ایسی خوُشی مناتے ہو جو بیان سے باہر اور جلال سے بھری ہے۔  9 اور ایمان سے اُس (یسوعؔ) پر بھروسے کی بدولت رُوحوںکی نجات حاصل کرتے ہو۔

  10 اُن نبیوںنے، جِنہوں نے خود اِس نجات کے بارے جوتمہیں فضل سے ملی ہے، نبُوت کی، اُس کی بڑی تلاش اور تحقیق کی۔  11 وہ اِن باتوں پر بڑے تعجب سے غور و فکرکرتے رہے، جو مسیِح کے رُوح نے اُن میں رہ کر مسیِح کے دُکھوںاور اُس کے بعد اُس کے اُس جلال کے بارے میں بتاتا رہاجو وہ پانے کو تھے کہ یہ باتیں کب اور کیسے واقع ہوں گی؟  12 اُن کو یہ بتا دیاگیا تھا کہ یہ نبُوتیں اُن کے لیے نہیں تھیںبلکہ آنے والے وقت میں تُمہا رے لئے تھیں۔ اَب اِس خُوشخبری کی منادی تُمہارے درمیان اُن خادموںکے وسیلے سے کی جاتی ہے جنہیں پاک رُوح کی قوت آسمان سے ملی ہے۔ فرشتے بھی غور سے اِن باتوں کو دیکھنے اور جاننے کے مشتاق ہیں۔

 پاکیزگی کی تلقین:

  13 لہٰذاپوری عقل کے ساتھ سنجیدگی اور بڑی ہوش مندی سے اُس فضل پر پُوری اُمیدرکھیں جو یسوعؔ مسِیح کے ظاہر ہونے پر ہمیں حاصل ہو گا۔  14 اور خدا کی تابعداری میں زندگی بسر کرواور پہلے کی طرح جب جسم کی خواہشوں کو پُورا کرتے تھے، دوبارہ زندگی نہ گُزارو۔  15 بلکہ اپنی زندگی اُسی طرح پاکیزگی میں گُزارو، جِس طرح کہ تمہارابُلانے والا (خدا) پاک ہے۔  16 کیونکہ کلامِ مُقدس میں لکھا ہے، پاک ہو اِس لئے کہ میں پاک ہُوں۔

  17 اور یاد رکھو کہ وہ خدا جِس سے تُم ’اے باپ‘ کہہ کر دُعا کرتے ہو کسی کا طرفدار نہیں، ہر ایک کا انصاف اُس کے کاموں کے مطابق کرتا ہے۔ تو اِس دُنیا پر اُس کے احترام میں خُوف کے ساتھ، مسافروں کی طرح زندگی گُزاریں۔  18 تم جانتے ہو کہ اُس نکمے چال چلن سے جو تمہیں تمہارے باپ دادا سے ورثے میں ملا تھا، تمہاری رہائی اور مخلصی ختم ہونے والی چیزوں یعنی سونے اور چاندی سے قیمت چُکا کر نہیں ہوئی۔  19 وہ خدا کے پاک اور بے عیب برّے یسوعؔ مسیِح کے قیمتی خُون سے ہوئی ہے۔  20 اُسے خدا نے دُنیا کے شُروع ہی سے، تُمہارے چھُٹکارے کی قیمت چُکانے کے لیے چُن لِیاتھا، مگر تمہاری خاطر آخری زمانے میں بھیجا۔  21 اُسی کے وسیلے تُم خدا پر اِیمان لائے ہو، جِس نے اُسے مُردوں میں سے زندہ کیا اوراُسے جلال بخشا تاکہ تُمہارا اِیمان اور اُمید خُدا پر ہو۔

  22 تُم نے پاک رُوح کے وسیلے سچائی کی تابعداری کرتے ہوئے اپنے دِلوںکو گُناہوں سے پاک کیا ہے ا۔ ب صاف دِلی سے اپنے بھائیوں سے سچی محبت رکھو۔  23 تُم ہمیشہ کی زندگی کے لیے نئے سرے سے پیدا ہوئے ہو، خراب ہو جانے والے بیج سے نہیںبلکہ خدا کے زندہ اور ہمیشہ تک قائم رہنے والے کلام کے بیج سے۔

  24 جیسا کہ کلامِ مُقدس میں لکھا ہے، ”ہر انسان گھاس کی مانند ہے اور اُس کی ساری رونق مَیدان کے پھول کی مانندہے۔ گھاس سُوکھ جاتی ہے اور پھُول مُرجھا جاتا ہے۔“ (یسعیاہؔ۴۰: ۸-۶)  25 لیکن خدا کا کلام ہمیشہ تک قائم رہے گا۔ یہ و ہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔