کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20

1 کُرنتھِیوں 6

 6

 ایماندار ں میں مقدمہ بازی:

  1 جب تُمہارے درمیان کوئی جھگڑا ہو تو تُم کس جُرأت کے ساتھ اپنا مقدمہ غیر ایمان والوں کے پاس لے جاتے ہو بجائے اِس کے کہ مُقد سوں کے پاس لے جاؤ؟  2 کیا تُم نہیں جانتے کہ ایک دن ہم ایماندار ہی اِس دُنیا کا انصاف کریں گے؟ ۔ تُم جو دُنیا کا انصاف کرو گے کیا اپنے معمولی جھگڑوں کا فیصلہ نہیں کر سکتے؟

  3 کیا تُمہیںپتا ہے کہ ہم فرشتوں کا بھی انصاف کریں گے؟ تو کیا ہم اِس دُنیا کے معمولی معاملات کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے؟  4 ایسے معاملات کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم کیوں ایسے لوگوں کے پاس جائیں جو کلیسیا میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے؟  5 یہ بات میں تُمہیں شرم دلانے کے لیے کہتا ہوں۔ کیا تُمہارے درمیان ایک بھی سمجھدار شخص نہیں جو اِن معاملات کا فیصلہ کر سکے۔  6 بلکہ بھائی اپنے بھائی پر مقدمہ کرتا ہے اوروہ بھی غیرایمانداروں کے سامنے۔  7 تُمہارے درمیان آپس کی مقدمہ بازی تُمہاری بڑی کمزوری ہے۔ ظُلم برداشت کرنا کیوں قبُول نہیں کرتے؟ اپنا نقصان اُٹھاناکیوں بہتر نہیں سمجھتے؟  8 اِس کے بجائے تُم خُود اپنے بھائیوں پر ظُلم کرتے اور اُن کو نقصان پہنچاتے ہو۔  9 کیاتُم نہیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہوں گے؟ کسی دھوکے میں نہ رہونہ کوئی حرامکارنہ بُت پرست، نہ زناکار نہ لونڈے بازنہ ہم جنس پرست۔  10 نہ چور نہ لالچی نہ شرابی نہ گالیاں بکنے والے اور نہ ظالم۔  11 تُم میں سے بھی بعض ایسے ہی تھے مگراب خُداوند یسُوع ؔ مسیِح کے نام اور خُدا کے رُوح سے دُھل کراورپاک ہوکر راستباز ٹھہرے۔

 بدن خُدا کے جلال کے لیے:

  12 میرے لیے سب چیزیں جائز تو ہیں مگر سب چیزیں فائدہ مند نہیں۔ مُجھے سب چیزوں کی اجازت تو ہے مگر میں کسی چیزکا پابند نہیںہوں گا۔  13 یہ ٹھیک ہے کہ کھانے پیٹ کے لیے ہیں اور پیٹ کھانے کے لیے مگر خُدا ایک دن دونوں کو ختم کر دے گا۔ مگر بدن حرامکاری کے لئے نہیں ہے بلکہ بدن خُداوندکے لیے اور خُداوند بدن کے لیے ہے۔  14 جس طرح خُدا نے قدرت کے ساتھ خُداوندیسُوعؔ کو زندہ کیا و یسے ہی ہمیں بھی زندہ کرے گا۔  15 کیا تُم نہیں جانتے کہ تُمہارے بدن مسیِح کے اعضا ہیں؟ کیا کوئی مسیح کے اعضا لے کر کسبی کے اعضا بنائے؟ کبھی نہیں!  16 کیا تُم نہیں جانتے کہ جو کوئی کسبی کے پاس جاتا ہے اُس کے ساتھ ایک بدن ہوتا ہے۔ کیونکہ کلام میں لکھا ہے کہ وہ ایک تن ہوں گے۔  17 اور جو خُداوند کے ساتھ جُڑا رہتا ہے وہ اُس کے ساتھ ایک رُوح ہے۔  18 حرامکاری سے بھاگو۔ کیونکہ کوئی گُناہ بدن کو نقصان نہیں پہنچاتا مگر حرامکار اپنے بدن کا بھی گنہگار ہے۔  19 کیا تُم نہیں جانتے کہ تُمہارا بدن رُوح القُدس کا مقدس ہے جو تُم میں رہتا ہے اور تُمہیں خُدا کی طرف سے ملا ہے۔ تُم اپنے نہیں۔  20 خُدا نے تُمہیں قیمت دے کر خریدا ہے۔ پس اپنے بدن اور رُوح سے خُدا کا جلال ظاہر کروجوخُدا کے ہیں۔